کشمیر کا نوجوان بھی مانتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے: سینئر کانگریس لیڈر

کانگریس کے سینئر لیڈر نے ٹویٹر پر کہا"شاہ فیصل نے سول سروس کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور وہ آئی اے ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔ فیصل کا بھی کہنا ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں جو کارروائی کی ہے وہ بہت بڑا دھوکہ ہے‘‘۔

Aug 08, 2019 06:12 PM IST | Updated on: Aug 08, 2019 06:15 PM IST
کشمیر کا نوجوان بھی مانتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے: سینئر کانگریس لیڈر

علامتی تصویر

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ہی وہاں کا نوجوان بھی مانتا ہے کہ ریاست سے آرٹیکل 370 ختم کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس ) کے امتحان میں اول رہنے والے جموں کشمیر کے ایک نوجوان کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر کہا"شاہ فیصل نے سول سروس کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور وہ آئی اے ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔ فیصل کا بھی کہنا ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں جو کارروائی کی ہے وہ بہت بڑا دھوکہ ہے‘‘۔

چدمبرم نے کہا کہ ’’ اگر ان کے جیسا باصلاحیت نوجوان اس طرح سوچتا ہے تو ذرا تصور کیجئے جموں کشمیر کے لاکھوں عام لوگوں کا کیا ردعمل ہو گا‘‘۔

Loading...

Loading...