چنڈی گڑھ: حال ہی میں اختتام پذیر ریاستی اسمبلی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے لئے منتخب کئے جانے کے بعد کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے پیر کے روز استعفیٰ دے دیا۔
اس درمیان، عام آدمی پارٹی (آپ) کے دو بار کے رکن اسمبلی کلتار سنگھ سندھواں کو پیر کے روز اتفاق رائے سے 16ویں پنجاب اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پیر کے روز ایوان میں کلتار سنگھ سندھواں کو اسمبلی اسپیکر منتخب کئے جانے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے اسپیکر سے ایوان کی کارروائی کے سیدھے طور پر نشر کئے جانے کی اجازت دینے کی بھی گزارش کی۔
کلتار سنگھ سندھواں (46) نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار اجے پال سنگھ سندھو کو 21,130 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کوٹک پورہ اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ وہ سابق صدر گیانی جیل سنگھ کے پوتے ہیں۔ سندھواں نے سابق اسپیکر رانا کے پی سنگھ کی جگہ لی ہے۔ سندھواں عام آدمی پارٹی کی کسان یونٹ کے صدر ہیں اور کھیتی سے متعلق موضوعات کو اہمیت سے اٹھاتے رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔