ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے کہا- آسام میں شہریت ترمیمی قانون نہیں نافذ ہونے دے گی کانگریس

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجروں کے مسئلے کو باہمی مذاکرے سے حل کیا جا سکتا ہے اور آسام میں ان کی پارٹی شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔

  • Share this:
راہل گاندھی نے کہا- آسام میں شہریت ترمیمی قانون نہیں نافذ ہونے دے گی کانگریس
راہل گاندھی نے کہا- آسام میں شہریت ترمیمی قانون نہیں نافذ ہونے دے گی کانگریس

گوہاٹی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجروں کے مسئلے کو باہمی مذاکرے سے حل کیا جا سکتا ہے اور آسام میں ان کی پارٹی شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز ضلع شیوساگر میں کانگریس کے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا،’غیرقانونی مہاجر بھی ایک مسئلہ ہیں اور آسام کے عوام میں اس مسئلے کا حل خود ہی بات چیت کرکے سلجھانے کی صلاحیت ہے’۔


’نو سی اے اے‘ لکھا ہوا آسامی گمچھا پہنے ہوئے راہل گاندھی نے کہا،’اگر آسام کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو یہ ملک کا نقصان ہوگا اور ہم کسی بھی قیمت پر یہاں سی اے اے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو آسام کو توڑ سکے۔ ’ہم دو ہمارے دو ہی‘ آسام کو چلا رہے ہیں اور جس نے بھی آسام معاہدے کو چھونے اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی تو اسے کانگریس پارٹی اور ریاست کے عوام بالکل بھی نہیں بخشیں گے‘۔

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال کو دہلی اور ناگپور سے کنٹرول کیا جا رہا ہے اور اس کا ریموٹ کنٹرول وہاں بیٹھے لوگوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کانگریس کو چھوٹے کاروباریوں اور کارکنان کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا،’ہم جب برسراقتدار آئیں گے تو بد نظمی کو ختم کر دیں گے اور تمام طبقات کے حقوق کی حفاظت کریں گے‘۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 14, 2021 08:04 PM IST