ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے کہا- تمام فساد کی جڑ ہے آر ایس ایس، متحد ہو کر کریں گے مقابلہ

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے، جو حملے کرنا سکھاتا ہے، لہٰذا متحد ہو کرہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 03, 2021 05:41 PM IST
  • Share this:
راہل گاندھی نے کہا- تمام فساد کی جڑ ہے آر ایس ایس، متحد ہو کر کریں گے مقابلہ
راہل گاندھی نے کہا- تمام فساد کی جڑ ہے آر ایس ایس، متحد ہو کر کریں گے مقابلہ

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے، جو حملے کرنا سکھاتا ہے، لہٰذا متحد ہو کرہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔


راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘ ان کا سنگھ (آر ایس ایس) حملہ کرنا سکھاتا ہے، غیر متشدد تحریک، کسان کو بے خوف بناتا ہے۔ آر ایس ایس کا سامنا متحد ہو کر کریں گے، تینوں زرعی اور ملک مخالف قوانین واپس کرواکر ہی دم لیں گے‘۔


کانگریس کے سابق صدر نے سوشل میڈیا پر ایک دیگر بیان میں بے روزگاری کے سلسلے میں حکومت کو کٹ گھرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ نوکری کے مواقع پیدا کیےبغیر، ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہندوستانی معیشت کو رفتار دینے کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، پروڈکٹیوٹی بڑھانا اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔


کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت پر نجکاری کے سلسلے میں ہدف تنقید بنایا۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت پر نجکاری کے سلسلے میں ہدف تنقید بنایا۔


کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت پر نجکاری کے سلسلے میں ہدف تنقید بنایا اور کہا،’تاج محل سے کانگڑہ محل تک، سب...فروخت کر دوں گا، یہ وہ کر رہے ہیں، جو ووٹ لیتے ہوئے کہتے تھے۔ میں ملک نہیں بکنے دوں گا۔ کیا خبر تھی کہ مطلب ہے, میں ملک میں کچھ نہیں بچنے دوں گا‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 05:37 PM IST