شادی کیلئے کیسی لڑکی چاہئے؟ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بتائی اپنی ایسی پسند
شادی کیلئے کیسی لڑکی چاہئے؟ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بتائی اپنی ایسی پسند ۔ فائل فوٹو ۔
Rahul Gandhi News: کانگریس کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے ایسی لڑکی چاہیں گے، جس میں ان کی دادی اندرا گاندھی اور ماں سونیا گاندھی کی خوبیاں ملی جلی ہوں ۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے ایسی لڑکی چاہیں گے، جس میں ان کی دادی اندرا گاندھی اور ماں سونیا گاندھی کی خوبیاں ملی جلی ہوں ۔ انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ انٹرویو میں یہ تبصرہ کیا ۔ راہل گاندھی سے ان کی دادی کے ساتھ رشتے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کا پیار تھیں ۔ وہ میری دوسری ماں تھی ۔ یہ پوچھے جانے پر کیا وہ اندرا گاندھی جیسی خوبیوں والی کسی لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا یہ دلچسپ سوال ہے، میں ایسی لڑکی پسند کروں گا ، جس میں میری دادی اورمیری ماں کی خوبیاں ملی جلی ہوں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب انہیں کوئی 'پپو' بولتا ہے تو انہیں برا نہیں لگتا ، کیونکہ یہ سب غلط تشہیر کا حصہ ہے اور ایسے بولنے والے اپنے آپ میں پریشان اور ڈرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ غلط تشہیر کا حصہ ہے، جو بول رہا ہے، اس کے اندر ڈر ہے، اس کی زندگی میں کچھ نہیں ہے، اس کے رشتے اچھے نہیں چل رہے ہیں، اس کو مجھے گالی دینے کی ضرورت ہے تو گالی دے میں استقبال کروں گا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں کسی سے نفرت نہیں کرتا ۔ آپ مجھے گالی دو، میں آپ سے نفرت نہیں کروں گا ۔ انہوں نے انٹرویو میں گاڑیوں اور بائیک کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی اور بتایا کہ ان کے پاس اپنی کوئی ذاتی کار نہیں ہے، لیکن ان کی ماں کے پاس ایک کار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں لندن میں رہتا تھا تو آر ایس 20 بائیک چلاتا تھا، وہ میری زندگی کا ایک پیار ہے ۔
راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ سائیکل چلانا پسند کرتے ہیں اور کبھی انہیں لیمبریٹا (اسکوٹر) پسند تھی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اب بھی الیکٹریکل گاڑیوں اور ڈرون کے معاملہ میں پیچھے ہے، کیونکہ اس کے لئے ضروری بنیاد نہیں ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔