உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خورشید کی کتاب پر ہنگامہ ، ہندتو کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرام سے جوڑا

    سلمان خورشید کی کتاب پر ہنگامہ ، ہندتو کو دہشت گرد تنظیم ISIS اور بوکوحرام سے جوڑا

    سلمان خورشید کی کتاب پر ہنگامہ ، ہندتو کو دہشت گرد تنظیم ISIS اور بوکوحرام سے جوڑا

    Salman Khurshid Book Launch: سلمان خورشید نے بدھ کو ریلیز ہوئی اپنی کتاب سن رائز اوور ایودھیا ، نیشن ہڈ ان آور ٹائمس میں آج کے ہندتو کا موازنہ آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کے جہادی اسلام والی سوچ سے کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب سے سیاسی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے ۔ سلمان خورشید نے بدھ کو ریلیز ہوئی اپنی کتاب سن رائز اوور ایودھیا ، نیشن ہڈ ان آور ٹائمس میں آج کے ہندتو کا موازنہ آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کے جہادی اسلام والی سوچ سے کیا ہے ۔ اس کتاب کا اجرا بدھ کو سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم اور کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کیا ۔

      سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ آج کے تگڑے ہندتو کا سیاسی روپ ، سادھو سنتوں اور قدیم ہندو مذہب کو کنارے لگا رہا ہے ، جو ہر طریقہ سے آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام جیسی جہادی اسلامی تنظیموں جیسا ہے ۔ حالانکہ ایودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب میں تعریف کی ۔

      سن رائز اوور ایودھیا ، نیشن ہڈ ان آور ٹائم نام کی کتاب میں سلمان خورشید نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کچھ سوالات بھی اٹھائے ہیں ، لیکن امید ظاہر کی ہے کہ اب ملک اس تنازع سے آگے بڑھے گا ۔ ہندتو کی طرف جھکاو کی وکالت کرنے والے کانگریسی لیڈروں کی سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں تنقید بھی کی ہے ۔

      سلمان خورشید نے لکھا کہ کانگریس میں ایک ایسا طبقہ ہے جنہیں اس بات پر افسوس ہے کہ پارٹی کی شبیہ اقلیتوں کی حمایت کرنے والی پارٹی کی بن گئی ہے ۔ یہ لوگ ہماری لیڈرشپ کی جینئو دھاری شناخت کی وکالت کرتے ہیں ۔ ان لوگوں نے ایودھیا پر آئے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ اعلان کردیا کہ اب اس مقام پر عظیم مندر بنایا جانا چاہئے ، لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے حکم کے اس حصے کو نظر انداز کردیا جس میں مسجد کیلئے بھی زمین دینے کی ہدایت دی گئی تھی ۔

      سلمان خورشید نے لکھا کہ یقینی طور پر ہندتو کے حامی اس کو تاریخ میں اپنے فخر کو مناسب منظوری ملنے کے طور پر دکھیں گے ۔ انصاف کے حوالہ سمیت زندگی کئی خامیوں سے بھری ہے ، لیکن ہمیں آگے بڑھنے کیئے اس کے ساتھ تال میل کرنے کی ضرورت ہے ، بھلے ہی کچھ لوگ فیصلے سے متفق نہیں ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: