اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسمبلی انتخابات 2021:کیامغربی بنگال کی سیاست میں ISFلوگوں کادل جیتنے میں ہوگی کامیاب؟

    عباس صدیقی

    عباس صدیقی

    فرفرہ شریف سے ابھر کر آنے والی اس پارٹی پر کئی الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن عباس صدیقی نے ان الزامات کو غلط بتاتے ہوئے سماج کے ہر طبقے کو اپنی پارٹی میں نمائندگی دینے کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹر انجینئر و پروفیسرز کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
    سیاست میں لمبی ریس کا گھوڑا وہی ہوتا ہے جو اپنی گرفت عوام پر مضبوط رکھنے میں کامیاب ہو۔ بنگال کی سیاست میں پہلی بار چناؤ میں حصہ لے رہی آئی ایس ایف نے سیاست میں انٹری تو دھماکے دار کی یعنی اس جماعت کے ساتھ لوگوں کی بھیڑ تو نظر آرہی ہے لیکن اسے تنقید کا بھی سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ آئی ایس ایف نے الیکشن کے لئے امیدواروں کے انتخاب میں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے برسر اقتدار ترنمول اور بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں ہے وہیں لفٹ، کانگریس و ائی ایس ایف نے سیاسی اتحاد کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ لفٹ و کانگریس کے ساتھ اتحاد میں آئی ایس ایف کو شامل کئے جانے پر لفٹ و کانگریس کے کئی لیڈران نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


    کانگریس لیڈر آنند شرما نے ائی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کو کانگریس کے بنیادی اصولوں کے خلاف بتایا ہے تاہم ان سب کے باوجود ریاستی لیڈران اتحاد کے حق میں ہیں اور تینوں جماعتوں کے درمیان اب سیٹوں کے بٹوارے کو لے کر میٹنگیں ہورہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئی ایس ایف کو چالیس سے ساٹھ سیٹیں دی جاسکتی ہیں۔ جن پر امیدواروں کے انتخاب میں ائی ایس ایف کی جانب سے مضبوط چہروں کو سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے پہلی بار انڈین سیکولر فرنٹ کے نام سے سیاسی جماعت تشکیل دے کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے

    فرفرہ شریف سے ابھر کر آنے والی اس پارٹی پر کئی الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن عباس صدیقی نے ان الزامات کو غلط بتاتے ہوئے سماج کے ہر طبقے کو اپنی پارٹی میں نمائندگی دینے کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹر انجینئر و پروفیسرز کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق شہر کے جادو پور، پریسڈینسی یونیورسیٹی کے پروفیسرز سے پارٹی رابطہ کررہی ہے یعنی ایسے امیدواروں کو سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو سماج میں علم و ادب کے لئے جانے جاتے ہوں۔ ایسے میں پارٹی کی یہ کوشش ان تنقیدوں کے شور کو ختم کرنے میں کتنی کامیاب ہوگی یہ دیکھنا اہم ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: