ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی 54 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ، 4 مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی جاری 54 امیدواروں کی فہرست میں چار مسلمانوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی 54 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ، 4 مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ
دہلی الیکشن : کانگریس کی 54 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ، 4 مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے 54 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئیں الکا لامبا کو چاندنی چوک سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جبکہ دہلی کینٹ سے سندیپ تنور کو ٹکٹ ملا ہے ۔ کانگریس نے ہفتہ کو ہی عام آدمی پارٹی چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہوئے آدرش شاستری کو دوارکا سے ٹکٹ دیا ہے ۔


کانگریس نے گاندھی نگر سے اروند سنگھ لولی ، بلی ماران سے ہارون یوسف ، کرشنا نگر سے اشوک کمار والیہ اور پٹیل نگر سے کرشنا تیرتھ کو ٹکٹ دیا ہے ۔ وہیں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف پٹپڑ گنج سے کانگریس نے لکشمن راوت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ بتادیں کہ بی جے پی نے اس سیٹ سے روی نیگی کو امیدوار بنایا ہے ۔




دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی جاری 54 امیدواروں کی فہرست میں چار مسلمانوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ کانگریس نے سلیم پور سے چودھری متین احمد ، مصطفی آباد سیٹ سے علی مہندی ، مٹیا محل سے مرزا جاوید علی اور بلی ماران سے ہارون یوسف کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔
First published: Jan 18, 2020 10:30 PM IST