ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری بنے جھارکھنڈ حج کمیٹی کے چیئرمین، اتفاق رائے سے منتخب ہوئے چیئرمین

کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری کو جھارکھنڈ حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ آج رانچی کے کڈرو واقع عالیشان حج ہاوس میں منعقدہ میٹنگ میں ڈاکٹر عرفان انصاری کو اتفاق رائے سے جھارکھنڈ حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔‌

  • Share this:
کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری بنے جھارکھنڈ حج کمیٹی کے چیئرمین، اتفاق رائے سے منتخب ہوئے چیئرمین
کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری بنے جھارکھنڈ حج کمیٹی کے چیئرمین، اتفاق رائے سے منتخب ہوئے چیئرمین

رانچی: کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری کو جھارکھنڈ حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ آج رانچی کے کڈرو واقع عالیشان حج ہاوس میں منعقدہ میٹنگ میں ڈاکٹر عرفان انصاری کو اتفاق رائے سے جھارکھنڈ حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔‌ واضح رہے کہ گذشتہ 27 نومبر کو حج کمیٹی کے قیام کے لئے 16 اراکین پر مشتمل نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ حج کمیٹی کے اراکین میں وزیر پارلیمانی امور عالمگیر عالم اور جے ایم ایم رکن اسمبلی سرفراز احمد بھی میٹنگ میں شامل تھے۔ حج کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر ڈاکٹر عرفان انصاری نے خوشی کا اظہار کیا وہیں وزیر پارلیمانی امور عالمگیر عالم نے ڈاکٹر عرفان انصاری کو دلی مبارکباد پیش کی۔


وہیں دوسری جانب ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ رانچی کے کڈرو واقع جامعہ بنکٹ ہال میں ناظم اعلیٰ مولانامحمد قطب الدین رضوی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں جامتاڑا کے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان احمد انصاری کے جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر اظہار خوشی کرتے ہوئے نئے چیئرمین ڈاکٹرعرفان انصاری کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ اس موقع پر مولاناقطب الدین رضوی نے کہا ہے کہ وہ شخص بڑا خوش نصیب ہے، جسے عازمین حج کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نو منتخب چیئرمین اور جملہ ممبران حج کمیٹی کو یہ موقع غنیمت شمار کرتے ہوئے عازمین حج کی بہتر سہولت کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں۔


ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کہا کہ امروز فردا میں 2021 کے لئے حج رجسٹریشن کی آخری تاریخ ختم ہو رہی ہے اور اب تک بہت ہی کم عازمین حج نے جھارکھنڈ سے فارم بھرا ہے، یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ سے حج کا امبارکیشن پوائنٹ ہٹادینا بہت ہی افسوس ناک ہے، اب نئے چیئرمین کو اس جانب کوشش کرنی چاہئے۔ مولانا قطب الدین رضوی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت عمدہ کام کررہی ہے اور وزیراعلی ہیمنت سورین مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں۔ آگے بھی امید ہے کہ حج کمیٹی کی طرح جلد ہی جھارکھنڈ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن، وقف بورڈ، اردو اکیڈمی وغیرہ جلد ہی حکومت تشکیل کرے گی، آج کی نشست میں مولاناقطب الدین رضوی، ممبر حج کمیٹی مولانا مفتی فیض اللہ مصباحی، ممبر حج کمیٹی مسٹر مختار صفی، محمد مبین احمد، عقیل الرحمن، انجم شاداب، قاری ایوب رضوی، عارف شکیل، عبد الرقیب انجم، بابر خان وغیرہ شامل تھے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 08, 2021 11:59 PM IST