ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مزدوروں اور کسانوں کے لئے راحت مانگنے کی ملی سزا، کانگریس ایم ایل اے کو جیل بھیج دیا گیا

کانگریس ایم ایل اے مہیش پرمار نے صوبے کے پریشان حال کسان اور بے بس مزدوروں کے لئے پیدل یاترا کرکے بھوپال میں گورنر اور سی ایم کو میمورنڈم دینےکا فیصلہ کیا۔

  • Share this:
مزدوروں اور کسانوں کے لئے راحت مانگنے کی ملی سزا، کانگریس ایم ایل اے کو جیل بھیج دیا گیا
مزدوروں اور کسانوں کے لئے راحت مانگنے کی ملی سزا

بھوپال: کورونا لاک ڈاؤن میں صرف عوام کا باہر نکلنا ہی مننع نہیں ہے بلکہ عوامی نمائیندوں کو بھی عوامی مفادات کے لئے آواز بلند کرنے پرجیل کی کال کوٹھری میں بند کردیا جاتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اجین میں آج ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ کانگریس ایم ایل اے مہیش پرمار نے صبح مہا کال کا درشن کرنے کے بعد اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ صوبے کے پریشان حال کسان اور بے بس مزدوروں کے لئے پیدل یاترا کرکے بھوپال میں گورنر اور سی ایم کو میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا۔


مہیش پرمار نے پہلے خود ماسک پہنا اور اپنے ساتھیوں کو ماسک پہنا کر ترنگا لے کرجیسے ہی پد یاترا شروع کی، انہیں نہ صرف پیدل پد یاترا کرنے سے روکا گیا بلکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں اجین کی جیل میں ساتھیوں کے ساتھ بند کردیا گیا۔ مہیش پرمار نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ پہلے جیل کے باہر دھرنا دیا اور جب انہیں جیل میں بند کیا گیا تو انہوں نے پولیس انتظامیہ اور شیوراج سنگھ حکومت کےخلاف جیل میں بھی بھوک ہڑتال شروع کردی۔


کانگریس رکن اسمبلی مہیش پرمار کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں اجین کی جیل میں ساتھیوں کے ساتھ بند کردیا گیا ہے۔
کانگریس رکن اسمبلی مہیش پرمار کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں اجین کی جیل میں ساتھیوں کے ساتھ بند کردیا گیا ہے۔


مہیش پرمار کا الزام ہے کہ انہوں نے ترنگا لے کر صوبہ کے مزدوروں اور کسانوں کے حق کے لئے پدیاترا شروع کی تھی، جب سڑک پر ہزاروں کی تعداد میں پیدل مزدور اور کسان جا سکتے ہیں، تو ان کی آواز پردیش کے مکھیا تک پہنچانے کے لئے وہ پیدل یاترا کیوں نہ نہیں کر سکتے ہیں۔ مہیش پرمار کے ساتھ پولیس نے منوج چاولہ، ویریندر سنگھ، نظام قاضی، سونو شرما اور اجیت سنگھ کو گرفتار کرکےجیل بھیجا ہے۔ وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹرنروتم مشرا کہتے ہیں کہ اجین میں ہاٹ اسپاٹ ہے اور اندور کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس سے اموات اجین میں ہی ہوئی ہیں۔ ان لوگوں نے پدیاترا کے نام پر لاک ڈاؤن کے قانون کےخلاف ورزی کی ہے، اس لئے پولیس نے ان پر معاملے درج کرکے کارروائی کی ہے۔
First published: May 13, 2020 09:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading