اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترنگے پر وزیر کے بیان کو لے کرKarnatakaکانگریس کے ارکان اسمبلی نے کھولا مورچہ، اسمبلی میں پوری رات کیا مظاہرہ

    سدارامیا نے مزید کہا کہ گورنر کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے اور ایشورپا کو برخاست کرنے کی ہدایت کرنی چاہئے، کیونکہ ان کا تبصرہ غداری کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ بھی ایشورپا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ہیں، آر ایس ایس ایشورپا کے ذریعے اپنے خفیہ ایجنڈے کو نافذ کر رہی ہے۔

    • Share this:
      بنگلورو:کانگریس کے ممبران اسمبلی نے جمعرات کو کرناٹک(Karnataka) کے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر کے ایس ایشورپا(KS Eshwarappa) کو برخاست کرنے اور قومی پرچم کے بارے میں ان کے بیان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔کانگریس پارٹی کے ارکان نے لگاتار دوسرے دن اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں کارروائی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔ اسمبلی کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کے بعد بھی کانگریس ارکان وہیں رہے۔

      اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری، وزیر اعلیٰ بومئی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بعد میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر سدارامیا سے اسمبلی احاطے میں بات چیت کی۔ اس سے پہلے، اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، سدارامیا نے بی جے پی اور سنگھ پریوار پر قومی پرچم کی بے حرمتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس مسئلے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ’دن رات‘ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      گورنر کو مداخلت کرنا چاہیے: سدارمیا
      سدارامیا نے مزید کہا کہ گورنر کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے اور ایشورپا کو برخاست کرنے کی ہدایت کرنی چاہئے، کیونکہ ان کا تبصرہ غداری کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ بھی ایشورپا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ہیں، آر ایس ایس ایشورپا کے ذریعے اپنے خفیہ ایجنڈے کو نافذ کر رہی ہے۔ اس دوران ایشورپا نے کہا کہ ان کے کسی وجہ سے استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور وہ ایک محب وطن ہیں جو ایمرجنسی کے دوران جیل گئے تھے۔ یہ بھی کہا کہ انہیں احتجاج کرنے دیں۔اس سے پہلے بھی کرناٹک کانگریس نے بی جے پی کے وزیر کی جانب سے زعفرانی جھنڈے کو قومی پرچم بنانے کے  بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: