کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سونیا گاندھی کو لکھا خط، کہا۔ شیوسینا کو دیں حمایت

حسین دلوائی کے مطابق، بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کانگریس کو شیوسینا کی حمایت کرنی چاہئے۔

Nov 02, 2019 12:44 PM IST | Updated on: Nov 02, 2019 12:45 PM IST
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سونیا گاندھی کو لکھا خط، کہا۔ شیوسینا کو دیں حمایت

شرد پوار۔ سونیا گاندھی: فائل فوٹو

ممبئی۔ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے 9 دن بعد بھی حکومت سازی کا راستہ صاف نہیں ہو سکا ہے۔ اقتدار کی جدوجہد کو لے کر بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان کھینچ تان جاری ہے۔ مہاراشٹر کے ’ مہا بھارت‘ میں اب کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو مکتوب لکھ کر شیوسینا کو حمایت دینے کا مشورہ دیا ہے۔ دلوائی کے مطابق، پرتیبھا پاٹل اور پرنب مکھرجی کے صدر عہدے کے الیکشن میں شیوسینا نے کانگریس کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح آج بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کانگریس کو شیوسینا کی حمایت کرنی چاہئے۔

دلوائی نے کہا کہ سال 2007 میں ہوئے صدارتی الیکشن میں شیوسینا نے کانگریس کی امیدوار پرتبھا پاٹل کی حمایت کی تھی۔ وہیں، سال 2012 کے صدارتی انتخابات میں شیوسینا نے کانگریس کے سینئر لیڈر پرنب مکھرجی کو اپنی حمایت دی تھی۔ اس سے پہلے 1980 کے الیکشن میں بھی شیوسینا نے کانگریس کا ساتھ دیا تھا۔

Loading...

بتا دیں کہ اس سے پہلے مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالاصاحب تھوراٹ نے ایک بیان دے کر بڑا اشارہ دیا تھا کہ اگر این سی پی اور شیوسینا مل کر حکومت بنانے کے بارے میں سوچتی ہیں تو ہم دہلی میں اعلیٰ کمان سے بات کریں گے۔ تھوراٹ نے کہا تھا کہ ہمیں شیوسینا کی طرف سے اب تک کوئی بھی تجویز نہیں ملی ہے۔ اگر ان کی طرف سے کوئی تجویز آتی ہے تو ہم اس مسئلہ پر دہلی میں اعلیٰ کمان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

Loading...