لوک سبھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ کا بڑا الزام- پولس نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ کی مارپیٹ
لوک سبھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ کا بڑا الزام- پولس نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ کی مارپیٹ
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے سامنے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی پولس نے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ اس پر لوک سبھا اسپیکر نے تحریری شکایت پر رپورٹ طلب کی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے سامنے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی پولس نے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ لوک سبھا میں آج کارروائی شروع ہوتے ہی رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ نے کہا کہ پیر کی شام سات بجے وہ اور ان کے ساتھ تین دیگر اراکین پارلیمنٹ کمپلیکس کے صدر دروازے کے باہر کسان بل کے خلاف پرامن طور پر کینڈل مارچ کے لیے گئے۔ اسی دوران تقریباً 100 کی تعداد میں پولس اہلکار وہاں پہنچے اور ان کے ساتھ زور- زبردستی کی، جس کی وجہ سے انھیں جسمانی چوٹ پہنچی۔
Delhi: Opposition MPs, inlcuding Congress' Adhir Ranjan Choudhary and NCP's Supriya Sule, hold a meeting in Parliament premises after boycotting the ongoing Lok Sabha session. https://t.co/IwTAyxvibypic.twitter.com/hjo8J16zOC
کانگریس رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ نے کہا کہ چاروں ممبران پارلیمنٹ کے باہر وجے چوک کے علاقے میں صرف موم بتیاں لے کرعلامتی مظاہرے کی شکل میں جانا چاہتے تھے۔ رکن پارلیمنٹ کی حیثت اپنی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولس نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی پولس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایسی بد سلوکی کر سکتی ہے تو پھر وہ عام کسانوں اور لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہوگی۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے رونیت سنگھ کی تحریری شکایت پر رپورٹ طلب کی ہے، جس میں اس واقعہ سے متعلق ضروری معلومات دینےکو کہا گیا ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ممبروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ کو اپنی حفاظت کے لئے یقین دہانی کے ساتھ ساتھ یہ یقین بھی دلاتے ہیں کہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اور پارلیمنٹ کے باہران کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔