
سبھاش چوپڑا (بائیں) کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ۔ فائل فوٹو، فیس بک سبھاش چوپڑا۔
نئی دہلی: سبھاش چوپڑا کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا نیا صدرنامزد کیا گیا ہے۔ وہیں کیرتی آزاد اب انتخابی تشہیری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سبھاش چوپڑا اورکیرتی آزاد کی تقرری کی۔ دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اورسابق صدرشیلادکشت کے انتقال کے بعد سے یہ سیٹ خالی تھی۔
واضح رہے کہ سبھاش چوپڑا دہلی پردیش کےسابق صدرہیں اورکالکا جی اسمبلی حلقہ وہ تین بارصدررہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ دہلی اسمبلی کےاسپیکربھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1998 میں پہلی بارکالکا جی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سبھاش چوپڑا کے پاس آئندہ سال کے آغازمیں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی دہلی یونٹ میں اتحاد قائم کرنے کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔ دہلی میں کل 70 سیٹیں ہیں۔ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 67 سیٹیں جیت کرعام آدمی پارٹی نے تاریخ رقم کی تھی جبکہ بی جے پی کو محض تین سیٹوں پرہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔ وہیں کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا تھا۔