ہوم » نیوز » وطن نامہ

مہاراشٹر:شیوسینا،این سی پی اورکانگریس کے اتحاد کودیاجاسکتاہے یہ نام،جلدہی حکومت سازی کا امکان

شیوسینا کی جانب سے ہی مہاشیو اگھاڑی نام پکاراجارہا تھا مگرچھوٹی پارٹیوں کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے 'شیو' کو 'وکاس 'سے تبدیل کردیا گیا ہے

  • Share this:
مہاراشٹر:شیوسینا،این سی پی اورکانگریس کے اتحاد کودیاجاسکتاہے یہ نام،جلدہی حکومت سازی کا امکان
مہاراشٹرمیں مہا ڈرامہ: سپریم کورٹ میں سماعت آج ،پارلیمنٹ ہنگامہ متوقع

مہاراشٹر میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد کومہااگھاڑی کانام دیاگیاتھا،لیکن اب شیوسینا کے ساتھ ہوئے اتحاد کے بعد اسے 'مہاوکاس اگیاڑی' نام دیئے جانے کا امکان ہے ، ویسے میڈیا میں اسے مہاشیواگھاڑی کہاجارہا ہے شیوسینا کی جانب سے ہی مہاشیو اگھاڑی نام پکاراجارہا تھا مگرچھوٹی پارٹیوں کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے 'شیو' کو 'وکاس 'سے تبدیل کردیا گیا ہے


کانگریس - این سی پی اتحاد سے شیو سینا میں بغاوت۔


کانگریس کے ایک لیڈرنے کہاکہ یہ ایک عام اپیل ہے اور شیوسینا نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا ہے ،بلکہ یہ ایک اچھی علامت ہوگی کہ شیوسینا این سی پی اور کانگریس کا اتحاد میں تشکیل دی جانے والی حکومت کا نام ولا یا ترقی سے وابستہ ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ چند چھوٹی پارٹیوں نے اس بات پر اعتراض کرلیا کہ صرف شیوسینا کا نام مہاشیو کے طور پر ظاہر کیا جائے کیونکہ بی جے پی کیساتھ مہایوتی اتحاد تھا۔جبکہ تقریباً 25سال پرانا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے غیر جانبدارانہ نام کی تجویز پیش کی گئی ہے جوکہ سبھی کےلیے قابل قبول ہوگی۔ان پارٹیوں میں سی پی ائی،پی ڈبلیو پی اور سوابھیمان جیسی پارٹیاں ہیں۔


sharad uddhav and sonia
First published: Nov 21, 2019 11:35 PM IST