ہوم » نیوز » وطن نامہ

وجے مالیہ کو ملک چھوڑنے میں سبرامنیم سوامی نے مدد کی: کانگریس

نئی دہلی۔ کانگریس نے آج الزام لگایا کہ بینکوں کے کروڑوں روپے کے مقروض وجے مالیہ کو ملک چھوڑنے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے مدد کی ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 15, 2016 07:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وجے مالیہ کو ملک چھوڑنے میں سبرامنیم سوامی نے مدد کی: کانگریس
کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔  کانگریس نے آج الزام لگایا کہ بینکوں کے کروڑوں روپے کے مقروض وجے مالیہ کو ملک چھوڑنے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے مدد کی ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان پرمود تیواری نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وجے مالیہ کئی سال سے مسٹر سوامی کے قریب ترین ساتھی رہے ہیں۔ وہ مسٹر سوامی کی سابق پارٹی جنتا پارٹی کے سال 2003 سے 2010 تک قائم مقام صدر رہے ہیں۔


مسٹر تیواری نے کہا کہ وجے مالیہ کے بارے میں مکمل معلومات یقینی طور پر مسٹرسوامی کو ہوني چاہئے اور ان سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ انهوں نے کہا کہ دونوں کے تعلقات کی پوری تحقیقات ہونی چاہئے۔

First published: Mar 15, 2016 07:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading