نئی دہلی: کانگریس (Congress) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم (P Chidambaram) کے ذریعہ جموں وکشمیر میں پھر سے دفعہ 370 نافذ کرنے کی وکالت کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر (Prakash Javadekar) نے انہیں نشانے پرلیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے پوچھا کہ کیا بہار اسمبلی انتخابات (Bihar Elections 2020) کے لئے کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشور میں اس کا ذکر کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا، کانگریس جانتی ہے کہ دفعہ 370 کے ہٹانے کے فیصلے کا ملک کے لوگوں نے استقبال کیا تھا۔ اس لئے وہ ایسا صرف بول سکتی ہے، کرکے نہیں دکھا سکتی۔
پی چدمبرم کے بہانے پرکاش جاوڈیکر نے راہل گاندھی (Rahul gandhi) پر تنقید کی۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی اپنی تقریروں کی تعریف کرتے ہیں۔ چاہے موضوع کوئی بھی ہو۔ راہل گاندھی ہمیشہ ہی پاکستان اور چین کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ کانگریس پارٹی کا نظریہ ہے۔
جے پی نڈا بھی حملہ آوربی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی کانگریس پر تنقید کی تھی۔ انہوں نےکہا تھا کہ کانگریس کے پاس گڈ گورننس کے ایجنڈے پر بات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے، اس لئے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وہ ’ہندوستان کو تقسیم کرو، کے گندے ہتکھنڈے’ پر واپس آگئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’چونکہ کانگریس کے پاس گڈ گورننس کے ایجنڈے پر بات کرنے کو کچھ نہیں ہے، وہ بہار الیکشن سے پہلے ’ہندوستان کو تقسیم کرو’ کے گندے ہتھکنڈے پر واپس آگئے ہیں۔ راہل گاندھی پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور پی چدمبرم کہتے ہیں کہ کانگریس دفعہ 370 کی واپسی چاہتی ہے۔ شرمناک’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔