உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس صدارتی الیکشن: ملیکا ارجن کھڑگے نے داخل کی پرچہ نامزدگی، تھرور سے سیدھا مقابلہ، میدان میں تیسرا امیدوار بھی

    Congress News: پہلے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ پھر جھارکھنڈ کانگریس کے لیڈر کے این ترپاٹھی نے بھی اپنی نامزدگی داخل کی۔ ملیکا ارجن کھڑگے کی امیدواری کی تائید کرنے پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ’صدر نہ بننے کا مجھے کوئی افسوس نہیں، ملیکا ارجن کھڑگے کی تائید کرنے والا میں بھی ہوں‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: سینئرکانگریس لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز پارٹی صدر عہدے کے لئے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ ان کی امیدواری کی تائیدکرنے والوں میں پارٹی کے سینئر لیڈراشوک گہلوت، دگوجے سنگھ، پرمود تیواری، پی ایل پونیا، اے کے انٹونی، پون کمار بنسل اور مکل واسنک شامل رہے۔ کانگریس میں تبدیلی کی وکالت کرنے والی جی23 گروپ کے لیڈر آنند شرما اور منیش تیواری بھی کھڑگے کی نامزدگی کی تائید کرنے والوں میں شامل تھے۔ منیش تیواری نے کہا کہ ملیکا ارجن کھڑگے پارٹی کے سب سے تجربہ کار لیڈران میں شامل ہیں اور دلت لیڈر بھی ہیں۔ دگوجے سنگھ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ پارٹی صدرکا الیکشن نہیں لڑیں گے اور کھڑگے کی امیدواری کی حمایت کریں گے۔

      اس سے قبل کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ ان کے علاوہ جھارکھنڈ کانگریس کے لیڈر کے این ترپاٹھی نے بھی اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ کھڑگے کی امیدواری پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ’صدرنہ بننے کا مجھے کوئی افسوس نہیں، ملیکا ارجن کھڑگے کی تائیدکرتا ہوں۔ سونیا گاندھی جو ذمہ داری دیں گی، نبھاوں گا۔ سبھی سینئرلیڈران نے کھڑگے کو امیدوار بنایا ہے۔ آج کی صورتحال میں ایسے امیدوارکی ضرورت تھی۔ کانگریس صدر ’سپریم‘ ہوتا ہے اور نظم وضبط قائم کرتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ’میڈم کو کیا عوام کو کہہ چکا ہوں کہ میں مسلسل عہدوں پر رہا ہوں اور میرا بس چلے تو بغیر عہدے کے بھی کام کرسکتا ہوں۔ میڈم جو ذمہ داری دیں گی، اسے نبھائیں گے‘۔

      پرینکا گاندھی کے گھر میٹنگ میں ہوا اتفاق

      موصولہ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ شب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں ملیکا ارجن کھڑگے کے نام پر اتفاق رائے بنا اورجمعہ کی صبح سبھی لیڈران سے بات چیت کرکے کے سی وینو گوپال نے کھڑگے کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس سے قبل کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری اور پی ایل پونیا نے ملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پرمود تیواری نے کہا، میں پی ایل پونیا اور سلمان خورشید ملیکا ارجن کھڑگے کی تائید کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: