کانگریس صدر الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر اور باکس تیار، مدھوسودن مستری نے بتایا خفیہ ووٹنگ کا پورا پروسیس
کانگریس صدر الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر اور باکس تیار، مدھوسودن مستری نے بتایا خفیہ ووٹنگ کا پورا پروسیس ۔ تصویر : آئی این سی ویڈیو گریب ۔
کانگریس صدر الیکشن کیلئے الٹی گنتی اب شروع ہوگئی ہے ۔ اس الیکشن میں ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے، جس کیلئے 17 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 19 اکتوبر کو نتائج واضح ہوجائیں گے ۔
نئی دہلی : کانگریس صدر الیکشن کیلئے الٹی گنتی اب شروع ہوگئی ہے ۔ اس الیکشن میں ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے، جس کیلئے 17 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 19 اکتوبر کو نتائج واضح ہوجائیں گے ۔ اس الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس تیار ہوچکے ہیں، جس کو ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں پھیلے 38 پولنگ اسٹیشن پر بھیجا جائے گا ۔
وہیں کانگریس کی سینٹرل الیکشن اتھاریٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے کہا کہ پارٹی صدر کے الیکشن میں خفیہ ووٹنگ ہوگی اور یہ پتہ نہیں لگایا جاسکتا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا یا کس ریاست سے کس امیدوار کو کتنے ووٹ ملے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن اتھاریٹی نے یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کی ہے کہ دونوں امیدواروں کیلئے برابر مواقع ہوں ۔
مستری نے اس دوران ووٹنگ کے پروسیس اور طور طریقوں کی جانکاری دیتے ہوئے بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس کی جھلک بھی دکھائی ۔ مستری نے یہ بھی کہا کہ ووٹنگ کے بعد امیدواروں کے ایجنٹ کی موجودگی میں بیلٹ باکس کو سیل بند کیا جائے گا اور پھر متعلقہ ریاست کے الیکشن اتھاریٹی ان باکس کو لے کر کانگریس صدر دفتر پہنچیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے امیدواروں کی موجودگی میں بیلٹ باکس کی سیل کو کھولا جائے گا اور سبھی بیلٹ پیپرز کو ملایا جائے گا ۔ ان کے مطابق کانگریس صدر دفتر میں ہی اسٹرانگ روم بنایا گیا ہے، جہاں بیلٹ باکس کو رکھا جائے گا ۔
مستری نے بتایا کہ الیکشن پروسیس کو لے کر ایک شکایت آئی تھی ، جس کا نمٹارہ کرلیا گیا ہے ۔ دراصل ششی تھرور نے اس سے پہلے منگل کو کہا تھا کہ وہ سینٹرل الیکشن اتھاریٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری سے یہ عوامی وضاحت کی امید کرتے ہیں کہ الیکشن خفیہ ووٹنگ کے ذریعہ ہوگا ، دہلی میں امیدواروں اور ان کے ایجنٹ کے سامنے سیل بند بیلٹ باکس کو کھولا جائے گا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے پہلے ہی سبھی بیلٹ پیپروں کو ملا لیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔