اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کون بنے گا کانگریس کا نیا صدر، آئندہ کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا اعلان، کھرگے اور تھرور میں ہے مقابلہ

    کون بنے گا کانگریس کا نیا صدر، کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا اعلان، کھرگے اور تھرور میں ہے مقابلہ  (File Photo)

    کون بنے گا کانگریس کا نیا صدر، کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا اعلان، کھرگے اور تھرور میں ہے مقابلہ (File Photo)

    کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آخری مرتبہ الیکشن سال 2000 میں ہوا تھا جس میں سونیا گاندھی اور جتیندر پرساد کے درمیان مقابلہ تھا۔ اس الیکشن میں پرساد کو شکست ہوئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کانگریس کو آج بدھ 19 اکتوبر کو نیا صدر مل جائے گا۔ پارٹی سربراہ کے لئے پیر 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی جس مین قریب 96 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ کانگریس صدر کے لیے مقابلہ پارٹی کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان ہے۔ جانیے اس الیکشن سے جڑی اہم باتیں۔

      کانگریس صدارتی الیکشن کے لیے 17 اکتوبر بروز پیر کو ووٹ ڈالے گئے۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کے سابق صدر رہال گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی دیگر سینئر لیڈروں نے ووٹ ڈالا۔

      کانگریس کی مرکزی الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسدن مستری نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کا عمل مکمل طور پر آزاد، منصفانہ اور شفاف رہا ہے۔ 9,900 میں سے 9,500 نے ووٹ دیا۔ مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 96 فیصد رہا۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

      مدھوسدن مستری نے کہا کہ 19 اکتوبر کو کانگریس کے نئے صدر کا اعلان ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ یہ ایک خفیہ ووٹنگ تھی اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ کس نے کسے ووٹ دیا ہے۔

      مہربند ووٹنگ کے باکس امیدواروں کے ایجنٹوں کے سامنے کھولی جائیں گی اور مختلف باکس سے جوڑے جانے پر ووٹوں کی بار بار گنتی کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی آج بدھ صبح 10 بجے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف درخواستوں پر 29 نومبر کو ہوگی سماعت

      یہ بھی پڑھیں:
      گیانواپی کیس: اے ایس آئی کے حلف نامہ نہ داخل کرنے پر ہائی کورٹ ہوا سخت، دی آخری مہلت

      کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آخری مرتبہ الیکشن سال 2000 میں ہوا تھا جس میں سونیا گاندھی اور جتیندر پرساد کے درمیان مقابلہ تھا۔ اس الیکشن میں پرساد کو شکست ہوئی تھی۔ اس سے قبل 1997 میں صدر کے عہدے کے لیے شرد پوار، سیتارام کیسری اور راجیش پائلٹ کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، جس میں سیتارام کیسری جیت گئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: