உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'بڑوں کا احترام، لیکن اب وقت نوجوان کارکنان کا'، ملکا ارجن کھڑگے کے سوال پر ششی تھرور نے کہا

    'بڑوں کا احترام، لیکن اب وقت نوجوان کارکنان کا'، ملکا ارجن کھڑگے کے سوال پر ششی تھرور نے کہا ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    'بڑوں کا احترام، لیکن اب وقت نوجوان کارکنان کا'، ملکا ارجن کھڑگے کے سوال پر ششی تھرور نے کہا ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Congress President Election : کانگریس صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے جھارکھنڈ کے سابق وزیر کے این ترپاٹھی کا پرچہ نامزدگی تکنیکی وجوہات سے خارج ہونے کے ساتھ ہی اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس عہدہ کیلئے 80 سالہ ملکا ارجن کھڑگے اور 66 سال کے ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے جھارکھنڈ کے سابق وزیر کے این ترپاٹھی کا پرچہ نامزدگی تکنیکی وجوہات سے خارج ہونے کے ساتھ ہی اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس عہدہ کیلئے 80 سالہ ملکا ارجن کھڑگے اور 66 سال کے ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ اس الیکشن میں اپنی دعویداری کو مضبوط بتاتے ہوئے تھرور نے دعوی کیا کہ ملکا ارجن کھڑگے کے ساتھ جہاں پارٹی کے بڑے لیڈران کھڑے ہیں تو وہیں مختلف ریاستوں کے پارٹی کارکنان ان کی حمایت کررہے ہیں ۔

      ناگپور میں کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہاں ایک دوستانہ مقابلہ ہے ، ہمارے کئی ہدف ہیں اور ہم حمایت مانگ رہے ہیں ۔ پارٹی میں تبدیلی چاہنے والے کئی کارکنان نے مجھے الیکشن لڑنے کیلئے کہا ہے ۔ میں نوجوانوں کی آواز بننا چاہتا ہوں ۔ میں اپنی بہتری کارکردگی پیش کروں گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 5 جی خدمات کا آغاز، جیو ۔ گلاس پہن کر وزیر اعظم مودی نے لیا ورچوئل ریئلٹی کا جائزہ


      وہیں اس عہدہ کیلئے اپنے حریف کو لے کر سوال پر انہوں نے کہا کہ ملکا ارجن کھڑگے کی خود اعتمادی اچھی ہے ۔ مجھے بھی بھروسہ ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو میری بات بھی سنیں گے ۔ بڑے لیڈر فطری طور پر پارٹی میں دوسرے بڑے لیڈر (کھڑگے) کے ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں، لیکن میرے ساتھ مختلف ریاستوں کے پارٹی کارکنان ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کانپور میں بڑا حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 24 عقیدت مندوں کی موت، کئی کی حالت سنگین


      تھرور نے ساتھ ہی کہا کہ ہم بڑے لیڈروں کا احترام کرتے ہیں، لیکن پارٹی میں نوجوانوں کو سننے کا وقت آگیا ہے ۔ ہم پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو بدلنے کیلئے کام کریں گے اور پارٹی کے کارکنان کو اہمیت دی جانی چاہئے ۔ ششی تھرور نے مزید کہا کہ مجھے گاندھی کنبہ نے کہا ہے کہ وہ پارٹی صدر کے الیکشن میں جوں کا توں رہیں گے اور ان کا کوئی آفیشیل امیدوار نہیں ہے ۔

      بتادیں کہ کانگریس صدر عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ آٹھ اکتوبر ہے اور امیدواروں کی آخری فہرست اسی دن شام پانچ بجے جاری کی جائے گی ۔ اگر ضرورت پڑی تو ووٹنگ 17 اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی، جس کا نتیجہ اسی دن اعلان کردیا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: