اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کانگریس صدر الیکشن میں ششی تھرور نے مان لی ہار! ٹویٹ کرکے کہا : کچھ لڑائیاں صرف....

    کانگریس صدر الیکشن میں ششی تھرور نے مان لی ہار! ٹویٹ کرکے کہا : کچھ لڑائیاں صرف.... ۔ تصویر : Shashi Tharoor/Twitter

    کانگریس صدر الیکشن میں ششی تھرور نے مان لی ہار! ٹویٹ کرکے کہا : کچھ لڑائیاں صرف.... ۔ تصویر : Shashi Tharoor/Twitter

    Congress President Election : کانگریس کے قومی صدر عہدہ کیلئے پیر کو پارٹی کے عہدیداروں نے ووٹ کیا ۔ صدر عہدہ کے الیکشن میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور آمنے سامنے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس کے قومی صدر عہدہ کیلئے پیر کو پارٹی کے عہدیداروں نے ووٹ کیا ۔ صدر عہدہ کے الیکشن میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور آمنے سامنے ہیں ۔ الگ الگ جگہوں پر ملاقات کرنے کے دوران ششی تھرور اپنی جیت کو لے کر پراعتماد نظر آرہے تھے، لیکن اب ان کے حال کے ٹویٹ سے معاملہ پلٹتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ پیر کو کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس کو صدر عہدہ کیلئے ہورہی ووٹنگ سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔

      تھرور نے ٹویٹ کرکے لکھا : کچھ لڑائیاں ہم اس لئے بھی لڑتے ہیں کہ تاریخ یاد رکھ سکے کہ حال خاموش نہیں تھا ۔ بتادیں کہ ششی تھرور کئی مرتبہ پارٹی عہدیداروں کی ملاقات کے دوران جانبداری کا الزام لگا چکے ہیں ۔ حال ہی میں ششی تھرور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پارٹی کے پی سی سی لیڈر ان سے ملاقات کرنے نہیں آتے ہیں جبکہ ملکا ارجن کھڑگے کیلئے پی سی سی کی طرف سے پہلے ہی حکم چلا جاتا ہے ۔ حالانکہ دونوں امیدوار یہ کہتے آئے ہیں کہ گاندھی کنبہ اس الیکشن میں جوں کا توں صورتحال میں ہے ۔ ان کا کوئی بھی آفیشیل امیدوار نہیں ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: تیل کی مصنوعی قلت کے بعد تیل کی پیداوار میں کمی، امریکہ سعودی تعلقات میں اتار چڑاؤ؟


      یہ بھی پڑھئے: جن دھن کھاتوں میں تقریباً 25 لاکھ کروڑ روپے تقسیم کرنے کا دعویٰ، کیا کہتے ہیں کسان؟


      الیکشن سے پہلے پارٹی اراکین کے ذریعہ جانبدارانہ طریقہ سے کام کرنے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے تھرور نے جمعہ کو کہا تھا کہ مدھیہ پردیش کو چھوڑ کر زیادہ تر ریاستوں میں سینئر لیڈروں نے کھڑگے کی حمایت میں ریلی کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ کچھ لیڈروں نے ووٹروں کو ان کی میٹنگوں میں شرکت کرنے یا یہاں تک کہ انہیں دیکھنے سے ان کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی ۔ ساتھ ہی تھرور نے یہ بھی کہا کہ اگر کھڑگے کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے ۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی نے تھرور کے حوالے سے کہا کہ ہمارے نظریہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن میں اپنے کام کرنے کے طریقے میں تبدیلی لانا چاہتا ہوں ۔ ملکا ارجن کھڑگے ایک تجربہ کار لیڈر ہیں، اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو ہم فطری طور پر تعاون کریں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: