உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Congress President Election:کون ہوگا کانگریس کا نیا صدر؟19اکتوبر کو چل جائے گا پتہ،17کو ہوگی ووٹنگ

    کانگریس کا نیا صدر منتخب کرنے کے لئے سرگرمیاں شروع۔

    کانگریس کا نیا صدر منتخب کرنے کے لئے سرگرمیاں شروع۔

    Congress President Election: راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی 7 ستمبر کو کنیا کماری سے 'بھارت جوڑو یاترا' شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ 148 روزہ یاترا کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Bangalore [Bangalore] | Kolkata [Calcutta] | Jammu
    • Share this:
      Congress President Election: کانگریس صدارتی الیکشن کی تاریخ طئے کرنے کے لئے کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کی میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس صدر کا الیکشن 17 اکتوبر کو ہوگا۔ اس کے لئے 22 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ الیکشن کے لئے نامزدگی 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک صبح 11 سے 3 بجے تک ہوگی۔ سبھی ریاستی ہیڈکوارٹر میں 17 اکتوبر کو صبح 10 سے 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور 19 اکتوبر کو کاونٹنگ کے بعد نتیجے سامنے آئیں گے۔

      کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے نامزدگی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی اس میٹنگ میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بیرون ملک سے شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ ہریش راوت، سلمان خورشید، مکل واسنک، ملکارجن کھرگے، کماری شیلجا، مدھوسودن مستری، کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، اجے ماکن، ابھیشیک منو سنگھوی سمیت کئی لیڈران کانگریس کے دفتر میں میٹنگ میں موجود تھے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی میٹنگ میں عملی طور پر شرکت کی۔

      آنند شرما بھی میٹنگ میں موجود رہے
      پارٹی سے ناراض آنند شرما بھی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں موجود رہے۔ آنند شرما نے کانگریس سے استعفیٰ دینے والے سابق راجیہ سبھا رکن غلام نبی آزاد سے کل شام ہی ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کئی لیڈروں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کے لئے کہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup:وزیراعظم مودی نے پاکستان کے خلاف جیت پر ٹیم انڈیا کو دی مبارکباد،کہی یہ بڑی بات

      یہ بھی پڑھیں:
      Hijab Row: سپریم کورٹ میں حجاب پابندی معاملہ میں پیر کو ہوگی سماعت، جانئے پورا معاملہ

      کانگریس شروع کرنے والی ہے بھارت جوڑو یاترا
      بتا دیں کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی 7 ستمبر کو کنیا کماری سے 'بھارت جوڑو یاترا' شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ 148 روزہ یاترا کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ پانچ ماہ کی یاترا 3,500 کلومیٹر اور 12 سے زیادہ ریاستوں کی دوری طئے کرنے والی ہے۔ پدیاترا (مارچ) ہر روز 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس میں پد یاترا، ریلیاں اور عوامی جلسے شامل ہوں گے، جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر بشمول سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا بھی شامل ہوں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: