உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس صدارتی الیکشن: ششی تھرور کا حوصلہ بڑھا، کہا- کوئی نہیں ہے ٹکر میں، گاندھی فیملی کی حمایت میرے ساتھ

    ششی تھرور نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر کے الیکشن میں ان کو گاندھی فیملی کی حمایت حاصل ہے۔ (فائل فوٹو)

    ششی تھرور نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر کے الیکشن میں ان کو گاندھی فیملی کی حمایت حاصل ہے۔ (فائل فوٹو)

    راجستھان کانگریس میں پیدا ہوئے بحران کے بعد اب ششی تھرور کا حوصلہ کانگریس صدر کے الیکشن سے متعلق بڑھ گیا ہے۔ کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر عہدے کے الیکشن کے لئے انہیں گاندھی فیملی کی حمایت حاصل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: راجستھان کانگریس میں پیدا ہوئے بحران کے بعد اب ششی تھرور کا حوصلہ کانگریس صدر کے الیکشن سے متعلق بڑھ گیا ہے۔ کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر عہدے کے الیکشن کے لئے انہیں گاندھی فیملی کی حمایت حاصل ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ کیرلا اور ملک کے باقی حصوں سے کانگریس پارٹی کے بیشتر کارکنان ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مخالفت کرنے والوں میں کچھ خاص دم نہیں ہے۔ کانگریس کے صدر عہدے کے الیکشن میں ان کے سامنے ٹکر دینے والا کوئی نہیں ہے۔

      امکان ہے کہ تروننت پورم کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا مقابلہ 17 اکتوبر کو ہونے والے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے الیکشن میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے ہو سکتا ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ ’جب میں اپنی پرچہ نامزدگی جمع کروں گا تو آپ کو وہ حمایت دکھائی دے گی، جو مجھے مل رہی ہے۔ اگر مجھے بیشتر ریاستوں کے پارٹی کارکنان کی حمایت ملتی ہے، تو میں انتخابی میدان میں رہوں گا‘۔ ششی تھرور نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ‘ملک کے مختلف حصوں سے کئی لوگوں نے مجھ سے الیکشن لڑنے کی گزارش کی ہے‘۔

      کانگریس صدر کے الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ہفتے بھر تک پرچہ نامزدگی واپس لینے کا نظم کیا گیا ہے۔ اس کی شروعات ہونے تک فوراً بعد ششی تھرور نے ہفتہ کے روز اپنی پرچہ نامزدگی حاصل کرلی تھی۔ ششی تھرور نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس صدر کا الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن اصلی تصویر 30 ستمبر کے بعد ہی واضح ہوگی، جو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

      واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز ششی تھرور نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور کانگریس کے صدر عہدے کا الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ الیکشن میں غیر جانبدار رہیں گی۔

      اشوک گہلوت کے کانگریس کا صدر منتخب کئے جانے کے سبب راجستھان میں چل رہے سیاسی بحران پر بھی ششی تھرور نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ کانگریس کے صدر عہدے کے الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔ 9,000 سے زیادہ ریاستی کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے نمائندے اس کے لئے ووٹنگ کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: