உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی سے پوچھا- بایو پک بنی تو کون ہوگی ہیروئن؟ فورا ملا یہ جواب

    کانگریس صدر راہل گاندھی

    کانگریس صدر راہل گاندھی

    راہل گاندھی سے بھی سوال کیا گیا کہ اگر ان کی بایو بک مستقبل میں بنتی ہے تو اس کی ہیروئن کون ہوگی؟

    • Share this:
      بالی ووڈ میں ان دنوں بایوپک کا دور جاری ہے۔ جہاں ہر اسٹار کسی نے کسی کی بایوپک کر چکا ہے، یا کرنے کی تیاری میں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر بایو پک کی رلیز کو لے کر چاروں طرف کافی ذکر ہو رہا ہے۔ ایسے میں راہل گاندھی سے بھی سوال کیا گیا کہ اگر ان کی بایو بک مستقبل میں بنتی ہے تو اس کی ہیروئن کون ہوگی؟

      دراصل کانگریس صدر راہل گاندھی مہاراشٹر کے پنے میں ایک کالج پہنچے جہاں انہوں نے طلبا کو خطاب کیا۔ اس دوران راہل گاندھی طالبات کے ساتھ  بےجھجھک بات چیت کرتے ہوئے بھی نظر آئے تھے۔

      طلبا کو خطاب کرنے پہنچے راہل گاندھی سے جب ’بال گندھرو‘ بایوپک میں کام کر چکے اداکار سبودھ بھاوے نے کہا کہ وہ ان پر (راہل گاندھی پر) پایوپک  میں کام کرنا چاہتے ہیں اور جب یہ پوچھا کہ اس میں ہیروئن کسے ہونا چاہئے۔ اس سوال کو سن کر راہل گاندھی تھوڑا مسکرائے اور انہوں نے مزے دار جواب  دیا۔ راہل نے کہا، ’’ بدقسمتی سے، میں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے‘‘۔

       

       
      First published: