ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ-19: سونیا گاندھی نےملک کو دیا پیغام، کانگریس ہر مشکل میں آپ کے ساتھ

سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نے سبھی ملک کے باشندوں کے محفوظ ہونےکی دعا کی ہے۔ وہیں ایک بار پھر سبھی کانگریس کارکنان کی کورونا (Corona) کی لڑائی میں مدد لینے کی بھی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
کووڈ-19: سونیا گاندھی نےملک کو دیا پیغام، کانگریس ہر مشکل میں آپ کے ساتھ
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) سے بچاو کےلئے دن ورات مہم چل رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے لاک ڈاون کو بڑھائےجانےکا اعلان بھی کردیا ہے اور اب تین مئی تک لاک ڈاون جاری رہےگا۔ اسی درمیان کانگریس (Congress) کی عبوری صدر سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نے ملک کے نام ایک خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے اس خطرناک وبا کے درمیان صفائی ملازمین، پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں سمیت کئی لوگوں کی جم کرتعریف کی ہے۔ ساتھ ہی سبھی ملک کے باشندوں کے محفوظ رہنےکی دعا کی ہے۔ وہیں ایک بار پھر سبھی کانگریس کارکنان کی اس میں مدد لینے کی بھی اپیل کی ہے۔


کورونا کی لڑائی میں ساتھ کھڑے ہونا ہی سب سے بڑی حب الوطنی


سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ مجھے امید ہےکہ اس کورونا بحران کے دوران آپ سب اپنے اپنے گھروں میں محفوظ ہوں گے۔ امید کرتی ہوں کہ آپ سبھی لاک ڈاون کا پوری طرح سے عمل کر رہے ہوں گے۔ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ وقت وقت پر اپنے ہاتھ دھوتے رہیں۔ بہت زیادہ ضروری ہونے پر ہی گھر سے باہر قدم رکھیں اور وہ بھی ماسک، چنی یا رومال لگاکر۔ آپ سبھی اس لڑائی میں تعاون کریں۔


آج کورونا کے اس بحران سے نمٹنے میں آپ سبھی کا اس لڑائی میں کھڑے رہنے سے بڑی حب الوطنی اور کیا ہوسکتی ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں آپ کی فیملی والو، شوہر، بیوی، بچوں اور والدین کی قربانی اورجدوجہد کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ خطرہ ہونےکے باوجود بھی آپ کے تعاون اور حمایت سے ہی آپ اس لڑائی کو لڑ پا رہے ہیں۔ ان کا شکریہ ادا کرنے کےلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی لڑائی میں ساتھ کھڑے ہونا ہی سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔ فائل فوٹو
سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی لڑائی میں ساتھ کھڑے ہونا ہی سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔ فائل فوٹو


بغیر سیکورٹی وسائل کے لڑ رہے ہیں ادارے

سونیا گاندھی نے سبھی این جی او اور اداروں کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمارے یہ جنگجو سیکورٹی کے وسائل کی کمی کے باوجود بھی اس لڑائی کو جیتنے میں دن ورات ایک کئے ہوئے ہیں۔ کوئی لوگوں کو کھانا کھلا رہا ہے، کوئی ماسک تقسیم کررہا ہے، کوئی سینیٹائزر تقسیم کررہا ہے۔ کوئی غریبوں تک سوکھا راشن پہنچا رہا ہے۔ مطلب ہر ہندوستانی کورونا سے اس لڑائی کو جیتنے میں متحد ہوکر اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ آپ سبھی لوگ شکریہ کے مستحق ہیں۔

ڈاکٹر اور پولیس والوں کی تعریف

سونیا گاندھی کا کہنا ہےکہ ہمارے ڈاکٹرس، طبی اہلکار اور سماجی تنظیمیں، ذاتی سیکورٹی وجوہات کی کمی ہونے کے باوجود علاج کر رہے ہیں۔ پولیس اور جوان پہرہ دےکرلاک ڈاون کے ضوابط پر عمل کروا رہے ہیں۔ صفائی ملازمین اس مشکل وقت میں بھی وسائل کی کمی کے بعد بھی انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کےلئے مسلسل صفائی بنائے ہوئے ہیں۔ سرکاری افسر بھی 24 گھنٹے اس وائرس پر قابو پانے اور لوگوں تک سہولیات پہنچانے کےلئے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن آپ کے اور ہمارے تعاون کے بغیر ان کی لڑائی کمزور پڑسکتی ہے اور ہمیں ایسا نہیں ہونے دینا ہے۔ ہمیں ان سبھی کو عزت دینی ہے۔ کئی مقامات پر ڈاکٹرس کےساتھ غلط برتاو کی خبریں آرہی ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ کیونکہ ہماری تہذیب و ثقافت ایسی نہیں ہے۔ ہمیں ان سبھی کا تعاون اورحمایت کرنی چاہئے۔
First published: Apr 14, 2020 12:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading