உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حکومت روزگار کارکنان کو صرف دھوکہ دے رہی ہے: پرینکا گاندھی

    پرینکا گاندھی

    پرینکا گاندھی

    پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اب واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت دیہی علاقوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو صرف دھوکہ دے رہی ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اب واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت دیہی علاقوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو صرف دھوکہ دے رہی ہے اور روزگار کارکنان، ٹینیکل اسسٹنٹ، اڈیشنل اسسٹنٹ افسران کی مدد کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

      گاندھی نے منگل کو کہا کہ روزگار کارکنان کو مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار منصوبہ(منریگا)میں مدد کرنے کےلئے تعینات کیاگیا تھا لیکن گاؤں سبھا سے لے کر بلاک سطح تک ہر کام انہیں ہی کرنا پڑرہا ہے۔یہی حال ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اڈیشنل اسسٹنٹ افسروں کا بھی ہے۔ان سے من مرضی کام لیا جارہا ہے لیکن ان کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔

      کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیا’’روزگار کارکنان کی تقرری منریگا کو چلانے کےلئے ہوئی تھی مگر آج انہیں گرام سبھا سے لے کر بلاک سطح تک ہر کام کرنا پڑ رہا ہے۔یہی حال ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اے پی او کابھی ہے۔ان میں سے کوئی مستقل نہیں ہے ان کی مدد کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کمیٹی بناکر ان کو بس دھوکہ دیا جارہا ہے‘‘۔
      First published: