اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راہل گاندھی نے بی جے پی کو بتایا بزدل، کشمیر میں یاترا  کا پھر دیا چیلنج 

    Youtube Video

    راہل گاندھی نے کہامیں نے تشدد کو دیکھا ہے جس نے تشدد نہیں دیکھا وہ یہ نہیں سمجھے گا، کشمیریوں اور فوجیوں کی طرح میں نے بھی اپنے پیاروں کو کھونے کا دکھ جھیلا ہے، مودی-شاہ اس درد کو نہیں سمجھ سکتے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jammu and Kashmir
    • Share this:
    سری نگر : آج جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ملک کے سامنے محبت کا پیغام دیتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، کشمیر پالیسی ملک میں نفرت کو لے کر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو یاترا نکالنے کا چیلنج دیا۔ تاریخی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں راہل نے کہا کہ پی ایم مودی، امت شاہ اور اجیت ڈوبھال تینوں عوام کے درد کونہیں سمجھتے ہیں کیونکہ آر ایس ایس والوں نے تشدد نہیں دیکھا، وہ ڈرتے ہیں، بی جے پی کا کوئی لیڈریہاں نہیں چل سکتا، اس لئے نہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ اسے چلنے نہیں دیں گے، بلکہ اسلئے لیے کہ وہ ڈرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہامیں نے تشدد کو دیکھا ہے جس نے تشدد نہیں دیکھا وہ یہ نہیں سمجھے گا، کشمیریوں اور فوجیوں کی طرح میں نے بھی اپنے پیاروں کو کھونے کا دکھ جھیلا ہے، مودی-شاہ اس درد کو نہیں سمجھ سکتے۔

    راہل نے 1984میں اپنی دادی آنجہانی اندرا گا ندھی اور 1992میں اپنے والد آنجہانی راجیو گا ندھی کے قتل کے لمحہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوئے۔کا نگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ تاحال ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، یہ تقسیم اور نفرت کی سیاست ہے، مجھے امید ہے کہ یہ نفرت ختم ہو جائیگی اورصرف محبت ہی سب کو جوڑے گی۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر عمر عبد اللہ نے بھارت جوڑا یاترا کو موجودہ وقت کی ضرورت بتایا۔

    مستی کے موڈ میں نظر آئے راہول۔پرینکا، بھائی۔بہن ایک دوسرے پر پھینکی برف

     

    جموں۔کشمیر کے اونتی پورہ میں دہشت گردانہ ٹھکانے کا پردہ فاش، لشکر طیبہ کے 4دہشت گرد گرفتار

    عمر عبد اللہ نے یہ بھی کہاکہ اب آپ مشرق سے مغرب تک ایک اور یاترا نکالیں اور ملک کو متحد کر نے کا پیغام دیں۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ گوڈسے کے نظریے نے جموں و کشمیر سے جو کچھ چھین لیا، وہ واپس لیا جائے گا۔ کانگریس کے صدراور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ یہ یاترا الیکشن جیتنے یا کانگریس پارٹی کو آگے لے جانے کیلئے نہیں نکالی گئی تھی، بلکہ نفرت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے نکالی گئی تمام سوالوں کے باوجود یہ یاترا پوری ہوئی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: