உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Congress News: پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج سے متعلق راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کا منتھن

     اترپردیش اور منی پور میں ووٹنگ کے مرحلے بھلے ہی باقی ہوں، لیکن کانگریس پارٹی نے انتخابی نتائج کے متعلق تبادلہ خیال کا آغاز کردیا ہے۔ دہلی میں کانگریس کو سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Ashok Gehlot) اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل (Bhupesh Baghel) کی میٹنگ ہوئی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اترپردیش اور منی پور میں ووٹنگ کے مرحلے بھلے ہی باقی ہوں، لیکن کانگریس پارٹی نے انتخابی نتائج کے متعلق تبادلہ خیال کا آغاز کردیا ہے۔ دہلی میں کانگریس کو سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Ashok Gehlot) اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل (Bhupesh Baghel) کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال راو (KC Venugopal) نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں پانچ انتخابی ریاستوں کے ممکنہ نتائج اور انتخابی نتائج کے بعد کانگریس کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

      وہیں اشوک گہلوت نے میٹںگ کے بعد کہا کہ انتخابی ریاستوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ کیا صورتحال رہے گی اور الیکشن کے بعد آگے کیا کرنا ہے۔ سبھی مسئلے پر بات ہوئی۔ میٹنگ میں انتخابی ریاستوں کے ممکنہ نتائج، موجودہ تشہیر اور الیکشن کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے موجودہ حکومت کو پھانسی وادی بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ کانگریس کے لئے ہم کیا تعاون دے سکتے ہیں۔

      5 ریاستوں کے انتخابات ابھی جاری

      اترپردیش کے علاوہ پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ میں ووٹنگ ختم ہوگئی ہے، جبکہ یوپی اور منی پور میں ووٹنگ کے مرحلے ابھی باقی ہیں۔ سبھی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: