سپریم کورٹ کا فیصلہ سی بی آئی کی آزادی چھیننے کی کوشش کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ: کانگریس

رندیپ سرجے والا نے ایک سے زیادہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے اداروں میں مداخلت اور ان پر مسلط ہونے کی کھلی کوششوں کو روکنے کو یقینی بنایا ہے

Oct 26, 2018 05:32 PM IST | Updated on: Oct 26, 2018 05:32 PM IST
سپریم کورٹ کا فیصلہ سی بی آئی کی آزادی چھیننے کی کوشش کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ: کانگریس

کل ہند کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا: فوٹو یو این آئی۔

 کانگریس نے چھٹی پر بھیجے جانے والے سی بی آئی کے ڈائرکٹر کی عرضی پر حکومت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نے جو حکم جاری کیا ہے اسے آج کانگریس نے سی بی آئی کی آزادی چھیننے کی مبینہ خواہاں آمروں کے چہرے پر طمانچہ قرار دیا ہے۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ایک سے زیادہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے اداروں میں مداخلت اور ان پر مسلط ہونے کی کھلی کوششوں کو روکنے کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سچ کی جیت ہوئی اور مودی حکومت کی سی بی آئی پر مسلط ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ یہ ان آمروں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو سی بی آئی کی آزادی سلب کرلینا چاہتے تھے۔

Loading...

سرجے والا نے مزید کہا کہ سی وی سی مودی حکومت کے مہرے کے طور پر کام نہیں کر سکتا بلکہ سپریم کورٹ کے ایک جج کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی تاکہ ڈھنگ سے کام ہو۔اس طرح آج مودی جی کو ایک بار پھر بتا دیا گیا کہ رول آف لا کے آگے مودی رول نہیں چلنے والی۔ اداروں میں مداخلت اور اپنے لوگوں کو ان پر مسلط کرنے کی کوششیں روک دی جائیں گی۔ ہندوستان کے عوام 2019 میں بتا دیں گے کہ خراب حکومتیں ایکسپائری ڈیٹ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حکم - دو ہفتے میں پوری ہو جانچ، ناگیشور راؤ نہیں لیں گے کوئی بڑا فیصلہ

Loading...