کانگریس نے دہلی کی 6 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا کیا اعلان، شمال مشرقی دہلی سے لڑیں گی شیلا دکشت

کانگریس پارٹی نے شیلا دکشت کو شمال مشرقی دہلی اور اجے ماکن کو نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے

Apr 22, 2019 12:34 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 12:35 PM IST
کانگریس نے دہلی کی 6 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا کیا اعلان، شمال مشرقی دہلی سے لڑیں گی شیلا دکشت

راہل گاندھی، شیلا دکشت: فائل فوٹو

کانگریس نے دہلی سے سابق وزیراعلی شیلا دکشت او ر سابق مرکزی وزیر اجے ماکن سمیت لوک سبھا انتخابات کے لئے آج چھ امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی نے شیلا دکشت کو شمال مشرقی دہلی اور اجے ماکن کو نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

پارٹی نے جے پی اگروال کو چاندنی چوک، اروند سنگھ لولی کو مشرقی دہلی ، مہابل مشر کو مغربی دہلی اور راجیش للوٹھیا کو شمال مغربی دہلی (محفوظ) سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

سات لوک سبھا سیٹوں والی دہلی میں کانگریس کے ابھی جنوبی دہلی سے امیدوار کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ اس سیٹ سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ  ماضی میں لوک سبھا کا الیکشن لڑ چکے ہیں۔

Loading...

Loading...