نارتھ ایسٹ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس مایوس، لیکن ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش

شمال مشرق اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس مایوس، لیکن ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش ۔ علامتی تصویر  ۔

شمال مشرق اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس مایوس، لیکن ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش ۔ علامتی تصویر ۔

Elections Results: تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس خیمہ میں اداسی چھا گئی ہے ۔ وہیں مہاراشٹر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال ضمنی انتخابات کے نتائج سے کانگریس خوش ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس خیمہ میں اداسی چھا گئی ہے ۔ وہیں مہاراشٹر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال ضمنی انتخابات کے نتائج سے کانگریس خوش ہے ۔ تری پورہ میں کانگریس لیفٹ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑی تھی اور پارٹی کے لیڈران کو امید تھی کہ ریاست میں یہ اتحاد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔ حالانکہ تری پور اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کا کوئی بھی بڑا چہرہ انتخابی تشہیر کرنے کیلئے نہیں گیا تھا، اس معاملہ پر جب کانگریس کمیونکیشن محکمہ کے سربراہ جے رام رمیش سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریاست کے الیکشن میں مقامی ایشوز ہوتے ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ قومی سطح کے لیڈر ان انتخابات میں موثر ہوتے ہیں ۔

    وہیں میگھالیہ میں بھی کانگریس کیلئے اچھی خبر نہیں آئی ۔ حالانکہ میگھالیہ میں کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے امیدواروں کیلئے تشہیر کی تھی۔ وہیں ضمنی انتخابات کی بات کریں تو تمل ناڈو کے ایروڈ سیٹ سے کانگریس امیدوار نے جیت درج کی ہے۔ کانگریس امیدوار اس سے پہلے تمل ناڈو میں ریاستی صدر رہ چکے ہیں ۔

    دوسری طرف مغربی بنگال کی ساگر دیگھی سیٹ سے کانگریس امیدوار برین وشواس نے برسراقتدار پارٹی کے امیدوار کو مات دی ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں کانگریس کا ایک بھی ممبر اسمبلی نہیں تھا۔

    مہاراشٹر کے قصبہ پیٹھ اسمبلی سیٹ پر تقریبا تیس سالوں کے بعد کانگریس امیدوار کی جیت ہوئی ہے ۔ یہ سیٹ بی جے پی کا گڑھ مانی جاتی تھی، کانگریس امیدوار کیلئے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اشوک چوہان نے تشہیر کی تھی ۔ غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا کی سرکار ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 'کسی رشتے کو مذہبی اینگل نہیں دیا جاسکتا'، لو جہاد پر بامبے ہائی کورٹ، بین مذاہب تعلقات پر کہی یہ بات


    یہ بھی پڑھئے: جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب، کہی یہ یہ ’اہم‘ باتیں



    وہیں جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار بجرنگ مہتو کو اجوسو امیدوار سنیتا چودھری نے ہرادیا ۔ جھارکھنڈ میں کانگریس جے ایم ایم اتحاد کی سرکار ہے اور وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کانگریس امیدوار کیلئے تشہیر بھی کی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: