کانگریس نےکہا - عالمی دہشت گرد مسعود اظہرکورہا کرنے والے پاکستان کوجموں وکشمیرپربولنے کا حق نہیں

کانگریس کے سینئرلیڈرششی تھرورنےکہا کہ اپوزیشن پارٹی کے طورپرکانگریس ملک کے اندرحکومت کی تنقید کرے گی، لیکن ملک کے باہروہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

Sep 09, 2019 11:51 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 12:00 AM IST
کانگریس نےکہا - عالمی دہشت گرد مسعود اظہرکورہا کرنے والے پاکستان کوجموں وکشمیرپربولنے کا حق نہیں

کانگریس نے جموں وکشمیرموضوع پرپاکستان کی جم کرکی تنقید

نئی دہلی: کانگریس نے جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹانے کولے کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایچ آرسی) میں موضوع بنانے کی پاکستان کی کوشش کولے کراسلام آباد پر سخت حملہ بولا ہے۔ کانگریس کی طرف سے کہا گیا کہ گلگٹ - بالٹستان کا درجہ بدلنے والے اورعالمی دہشت گرد مسعود اظہرکوچھوڑنے والے پاکستان کو جموں وکشمیرکے موضوع کو لےکرہندوستان پرانگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نےکہا کہ اپوزیشن پارٹی کے طورپرکانگریس ملک کے اندرحکومت کی تنقید کرے گی، لیکن ملک کے باہروہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

جموں وکشمیرکولےکرپاکستان کی کسی بات کو کوئی مطلب نہیں

Loading...

ششی تھرورنے کہا کہ پاکستان کا جموں وکشمیرجیسے ہندوستان کے اندرونی معاملوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہندوستان میں جوکچھ بھی ہوتا ہے وہ ہمارا اپنا معاملہ ہے۔ ہم اپوزیشن میں ہونے کے ناطے حکومت کی تنقید کرسکتے ہین، لیکن ملک سے باہرہم سب ایک ہیں۔ ہم پاکستان کے لئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکولے کرپاکستان کی کسی بات کوکوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے توگلگٹ - بالٹستان اورپاک مقبوضہ کشمیرکا درجہ ہی بدل دیا ہے، لہٰذا ایسا ملک ہم پرکیسے انگلی اٹھا سکتا ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرورنے کشمیرمیں سیکورٹی سے متعلق پابندیوں اورلیڈروں کو حراست میں لینے کولے کرمودی حکومت کی تنقید کی۔

مسعود اظہراگل رہا ہے ہندوستان کے خلاف زہر

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پاکستان میں مسعود اظہرکورہا کرنے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایچ آرسی) میں جموں وکشمیرکو موضوع بنانے کی کوشش کررہے تھے، اسی وقت مسعود اظہرجیل سے چھوٹ جاتا ہے۔ وہ رہا ہوتے ہی ہندوستان کے خلاف زہراگلنے لگتا ہے۔ وہ ہندوستان کو دھمکی دے رہا ہے۔ عالمی دہشت گردمسعود اظہرکوچھوڑنے والا پاکستان کس منہ سے یواین ایچ آرسی میں جموں وکشمیرموضوع کواٹھائے گا؟

Loading...