ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کے خلاف ممتا بنرجی ہوں گی اپوزیشن کا چہرہ؟ سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات سے پہلے قیاس آرائیاں

مغربی بنگال میں تیسری بار حکومت بناچکیں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے لوک سبھا میں اپوزیشن کی قیادت کرنے کے لئے اپنی دعویداری پیش کی ہے۔

  • Share this:

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے لئے سال 2024 (2024 Elections) کے انتخابات کافی اہم ہے۔ اس کے لئے سیاسی جماعتیں ابھی سے تیاری میں مصروف ہیں، لیکن اپوزیشن جماعتوں کو لے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ سال 2024 (2024 Elections) میں بی جے پی کو ہرانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے خلاف اس کا چہرہ کون ہوگا؟ اس درمیان مغربی بنگال میں تیسری بار حکومت بناچکیں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے لوک سبھا میں اپوزیشن کی قیادت کرنے کے لئے اپنی دعویداری پیش کی ہے۔ کئی سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ آنے کو تیار ہیں، لیکن ایک سوال یہ بھی کھڑا ہو رہا ہے کہ کیا کانگریس بھی ٹی ایم سی کی قیادت میں 2024 کا انتخاب لڑے گی۔

اس سوال کا جواب کانگریس کی طرف سے دے دیا گیا ہے۔ سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) اور ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کی ایک ملاقات ممکن ہے۔ اس میٹنگ سے قبل ہی کانگریس نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر 2024 میں بی جے پی کے خلاف کوئی اپوزیشن اتحاد بنے گا تو اس کی قیادت یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی ہی کریں گی۔

سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ سال 2024 (2024 Elections) میں بی جے پی کو ہرانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے خلاف اس کا چہرہ کون ہوگا؟
سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ سال 2024 (2024 Elections) میں بی جے پی کو ہرانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے خلاف اس کا چہرہ کون ہوگا؟

مغربی بنگال میں حال میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شاندار جیت سے پُرجوش ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی گزارش کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ ممتا بنرجی اپوزیشن کی سیاست کے مرکزی چہرے کے طور پر ابھری ہیں۔ اگر آپ ان کے زبان کو دیکھتے ہیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ وہ بی جے پی مخالف ووٹوں کو متحد کرنا چاہتی ہیں اور بی جے پی کے خلاف لوگوں کا اتحاد بنانا چاہتی ہیں۔

ممتا بنرجی پانچ دنوں کے لئے دہلی دورے پر آرہی ہیں۔ ان کا 28 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا پروگرام ہے۔
ممتا بنرجی پانچ دنوں کے لئے دہلی دورے پر آرہی ہیں۔ ان کا 28 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا پروگرام ہے۔

ممتا بنرجی پانچ دنوں کے لئے دہلی دورے پر آرہی ہیں۔ ان کا 28 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا پروگرام ہے۔ وہ اپنی یاترا کے دوران کئی اپوزیشن لیڈروں سے بھی ملاقات کرسکتی ہیں۔ اس دوران وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کرکے 2024 کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرسکتی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 25, 2021 08:46 AM IST