உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چرنجیت چنی کو وزیر اعلی بناکر کانگریس نے سب کو چونکایا، لیکن کیپٹن تو سدھو ہی رہیں گے!

    چرنجیت چنی کو وزیر اعلی بناکر کانگریس نے سب کو چونکایا، لیکن کیپٹن تو سدھو ہی رہیں گے!

    چرنجیت چنی کو وزیر اعلی بناکر کانگریس نے سب کو چونکایا، لیکن کیپٹن تو سدھو ہی رہیں گے!

    سدھو کے قریبی لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا کہ اب یہ واضح ہے کہ باس کون ہوگا ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر اعلی کون ہے ۔ سابق کرکٹر سدھو کو ہی مین آف دی میچ کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : پنجاب کانگریس نے چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلی بناکر سب کو چونکا دیا ہے ۔ کیپٹن امریندر سنگھ کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو یہ عہدہ مل سکتا ہے ۔ دو دنوں کے غور و خوض اور گاندھی کنبہ سے قربت کے باوجود نوجوت سنگھ سدھو کا ریاست کا نیا وزیر اعلی بننا مشکل لگ رہا تھا ۔

      دو روزہ میٹنگوں کے بعد اتوار شام کو پنجاب انچارج ہریش راوت نے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا وزیر اعلی بنائے جانے کا اعلان کیا ۔ ہفتہ شام کو امریندر سنگھ کے استعفی کے بعد اتوار تک بات چیت ہونے سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ گاندھی کنبہ سے قربت کے باوجود سدھو کو وزیر اعلی عہدہ کیلئے دعوت نہیں دی جائے گی ۔

      حالانکہ کانگریس کے ایک لیڈر نے امریندر سنگھ کے جانشیں کیلئے سدھو کو منتخب کئے جانے کے امکان کو خارج کرنے کو لے کر آگاہ کیا تھا ۔ نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے ایک لیڈر نے نام نہ چھاپنے کی شرط پر کہا تھا کہ اگر سدھو فورا وزیر اعلی نہیں بنتے ہیں تو وہ اگلے سال ہونے والے الیکشن سے پہلے پی سی سی کے سربراہ کے طور پر کام کرنا جاری رکھیں گے ۔

      سدھو کے قریبی لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا کہ اب یہ واضح ہے کہ باس کون ہوگا ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر اعلی کون ہے ۔ سابق کرکٹر سدھو کو ہی مین آف دی میچ کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔

      راہل گاندھی نے چرنجیت چنی کو دی مبارکباد

      کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سینئر لیڈر چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ چرنجیت سنگھ چنی جی کو نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد ۔ پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کوہمیں ہرحال میں پورا کرنا چاہیے ۔ ان کا بھروسہ سب سے اہم ہے۔

      کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ کانگریس نے نئی تاریخ رقم کی - ایک دلت ساتھی ، سردار چرنجیت چنی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا ۔ ہرغریب ساتھی اور کارکن کو بنایا طاقتور۔ تاریخ گواہ ہے کہ آج کا یہ فیصلہ پنجاب اورملک کے ہر محروم اور پسمناندہ ساتھی کے لیے امید کی ایک نئی کرن بنے گا اور نئے دروازے کھولے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: