کانگریس میں قیادت اور سیادت کا فقدان: کانگریس کو خمیازہ بھگتنا پڑا

کانگریس کو بھی اتنی بری ہار کا اندازہ نہیں تھا مگر اس شکست فاش کی وجہ کیا رہی یہ تو کانگریس کو خود اپنا جائزہ لینا ہوگا

May 24, 2019 10:23 AM IST | Updated on: May 24, 2019 11:55 AM IST
کانگریس میں قیادت اور سیادت کا فقدان: کانگریس کو خمیازہ بھگتنا پڑا

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں ، کچھ نہ دوا نے کام کیا- دیکھا اس بیمارئ دل نے ، آخر کام تمام کیا۔۔ جی ہاں لوک سبھا نتائج کے بعد یہ تو کہا ہی جاسکتاہے کانگریس بیمار ہے ۔ کانگریس میں قیادت اور سیادت کا فقدان ہے اور زمینی سطح پر کانگریس اپنا اثر نہیں چھوڑ پائی اور کانگریس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ۔ ملک کے عوام نے ایک بار پھر بی جے پی کو شاندار جیت سے ہمکنار کیااورایک بار پھر مودی کا جادو چل گیا ۔ راہل گاندھی نے بی جے پی اور پی ایم مودی کو جیت کی مبارکباد دی۔تاہم پارٹی ورکروں سے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہماری نظریاتی لڑائی جاری رہے گی۔ وہیں پرینکا گاندھی نے بھی بی جے پی اور پی ایم مودی کو جیت کی مبارکباد دی اور عوام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

حالانکہ کانگریس کو بھی اتنی بری ہار کا اندازہ نہیں تھا مگر اس شکست فاش کی وجہ کیا رہی یہ تو کانگریس کو خود اپنا جائزہ لینا ہوگا ۔ حالانکہ رافیل سمیت کئی معاملوں میں کانگریس نے اپوزیشن کا بھر پور رول ادا کرنے کی کوشش کی مگر لوگوں نے ایک بار پی ایم مودی پر بھروسہ جتایا۔اقبال نے کہا تھا

Loading...

جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں

بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

Loading...