کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان ’ہندوستان میں سب کچھ ٹھیک ہے‘پر انھیں ’بیان وِیر‘ قرار دیا اور کہا کہ کشمیریت کو زندہ رکھنے جیسے کئی سوال ملک کے سامنے موجود ہیں لہٰذا ان کا یہ بیان غیر مناسب ہے۔ پی ایم مودی نے ہیوسٹن، امریکہ میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتےہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم کو نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ ہندوستان میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو جیل بھیج کر سزادی جارہی ہے۔ انہوں نےزور دے کر دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان میں سب کچھ ٹھیک ہے۔
کانگریس نے آج پی ایم مودی کے اسی بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہا،’امریکہ میں جاکرہندوستان میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے وزیر اعظم ایک بار جموں و کشمیر کے درد کو محسوس کرلیتے۔ ایک بار کشمیریوں کوگلے لگالیتے...کشمیریت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے تب شاید ان کا ’سب کچھ ٹھیک ہے‘کہنا مناسب ہوتا‘۔
کانگریس پارٹی نے انھیں ’بیان وِیر‘ قرار دیا اور کہا کہ پی ایم مودی جو دعوے کررہے ہیں وہ حقیقت کے برعکس ہیں۔ پارٹی نے کہا ،’بیرون ممالک کی نگاہ میں ہندوستان ہمیشہ ماڈل ملک رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ دنیا کوراہ دکھائی ہے مگر آج ہمارے حصےمیں بھوک مری، پریس کو دبانے، خواتین کے عدم تحفظ جیسے چبھتےسوال ہیں۔ کاش مودی جی ’بیان وِیر‘ نہ ہوتے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔