உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس ترجمان امین الخان سوری کو اندور ضلع انتظامیہ نے کیا ضلع بدر

    کانگریس ترجمان امین الخان سوری کو اندور ضلع انتظامیہ نے کیا ضلع بدر

    کانگریس ترجمان امین الخان سوری کو اندور ضلع انتظامیہ نے کیا ضلع بدر

    امین الخان سوری پر تھانہ کے گھیراؤ میں شامل ہوکرلوگوں کو مشتعل کرنے اورماحول کو خراب کرنے کے الزام کے تحت ضلع بدرکیا گیا ہے۔ وہیں سنودھان بچاؤکلیان سمتی کے کارکنان نے بھوپال کلکٹریٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کلکٹرکےتوسط سے گورنرکو میمورنڈم پیش کرکے پولیس پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےگورنر سے پورے معاملے کی جانچ کرانےکا مطالبہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں 22 اگست کو ہردوئی کے چوڑی بیچنے والے تسلیم کی کچھ لوگوں کے ذریعہ پٹائی کئے جانے اور اس معاملے کو لے کر اندور بان گنگا تھانہ کا گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اندور پولیس کے ذریعہ پہلے چار لوگوں کو پاکستانی کنکشن ہونے کے سبب گرفتارکرکے جیل بھیجا گیا تھا۔ اسی سلسلہ کی اگلی کڑی کے طور پر ایم پی کانگریس ترجمان ڈاکٹر امین الخان سوری پر ضلع انتظامیہ نے ضلع بدر کی کاروائی کی ہے۔

    امین الخان سوری پر تھانہ کے گھیراؤ میں شامل ہوکرلوگوں کو مشتعل کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کے الزام کے تحت ضلع بدرکیا گیا ہے۔ وہیں سنودھان بچاؤ کلیان سمتی کے کارکنان نے بھوپال کلکٹریٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کلکٹرکے توسط سے گورنر کو میمورنڈم پیش کرکے پولیس پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےگورنر سے پورے معاملے کی جانچ کرانےکا مطالبہ کیا ہے۔

     ایم پی کانگریس ترجمان ڈاکٹر امین الخان سوری پر ضلع انتظامیہ نے ضلع بدر کی کاروائی کی ہے۔
    ایم پی کانگریس ترجمان ڈاکٹر امین الخان سوری پر ضلع انتظامیہ نے ضلع بدر کی کاروائی کی ہے۔


    مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ اندور میں چوڑی والا کے بہانے کانگریس نے شرپسندوں کے ساتھ مل کر ماحول خراب کرنے اور فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے کی سازش کی تھی۔ پولیس کی مستعدی سے چار ایسے لوگ گرفتار ہوئے جن کے موبائل اور فیس بک سے ان کے پاکستانی کنکشن کے ثبوت ملے ہیں۔ کانگریس کے لوگ ایسے لوگوں کی سرپرستی کرتے ہیں، جن سے ملک کمزور ہو۔

     امین الخان سوری پر تھانہ کے گھیراؤ میں شامل ہوکرلوگوں کو مشتعل کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کے الزام کے تحت ضلع بدرکیا گیا ہے۔

    امین الخان سوری پر تھانہ کے گھیراؤ میں شامل ہوکرلوگوں کو مشتعل کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کے الزام کے تحت ضلع بدرکیا گیا ہے۔


    کانگریس کے ترجمان کے بھیڑ میں شامل ہوکرلوگوں کو بھڑکانے کے پولیس کو ثبوت ملے ہیں اور پولیس نے ثبوت کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔ بی جے پی حکومت میں قانون کا راج چلے گا، جو غلط کرے گا اسے سزا ملے گی۔ وہیں سنودھان بچاؤ کلیان سمتی کے صدر میوا لال کنرجی کہتے ہیں کہ بی جے پی راج میں چہرہ دیکھ کر پولیس کام کررہی ہے۔ اندور میں چوڑی والا کی پٹائی کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں اور چوڑی والا جو فریادی تھا، وہ جیل میں ہے۔ اسی طرح جو لوگ چوڑی والا کی بات لے کرتھانہ تک گئے تھے ان پر تو کارروائی پولیس کررہی ہے، لیکن چوڑی والا کی پٹائی کرنے والوں کی حمایت میں جن ہندو تنظیموں نے اندور میں بغیر اجازت کے احتجاج کیا تھا اورماحول کو خراب کیا تھا ان پرکوئی مقدمہ پولیس نے درج نہیں کیا۔

    بی جے پی راج میں ہجومی تشدد ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس کا نشانہ اقلیتیں، مسلم اور پسماندہ طبقات ہو رہا ہے۔ ہم لوگوں نے کلکٹریٹ پر احتجاج کرکے کلکٹرکے توسط سے گورنر مدھیہ پردیش کو میمورنڈم پیش کیا ہے اور پولیس کے ذریعہ ریاست کے مختلف مقامات پرجو یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے، اس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر پولیس کی یکطرفہ کاروائی بند نہیں ہوتی ہے تو سنودھان بچاؤ کلیان سمتی کے ذریعہ ریاست گیر سطح پر احتجاج کرنے کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: