ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون 3.0: کانگریس کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، تیسرا لاک ڈاؤن خاموشی سے شروع کرنے کی وجہ بتائیں

کانگریس ترجمان نے تیسرا لاک ڈاون بڑھانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے نہ آنے پر سخت تنقید کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2020 12:00 AM IST
  • Share this:
لاک ڈاون 3.0: کانگریس کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، تیسرا لاک ڈاؤن خاموشی سے شروع کرنے کی وجہ بتائیں
کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا: فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دو لاک ڈاؤن کا انہوں نے خود اعلان کیا، لیکن تیسرا لاک ڈاؤن نافذ کرتے وقت وہ سامنےکیوں نہیں آئے اس کا ملک ان سے جواب چاہتا ہے۔ کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے تالی، تھالی اور گھنٹی بجوائی اور سب نے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ان کا متحد ہوکر ساتھ دیا، لیکن جمعہ کو جب 17 مئی تک لاک ڈاؤن کو تیسری بار بڑھایا گیا تو اس کا اعلان کرنے کے لئے وزیراعظم مودی اور ان کی حکومت کو کوئی نمائندہ سامنے نہیں آیا۔




کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نےکہا کہ اس سے صاف ہو گیا ہےکہ اس حکومت کی کورونا کےخلاف کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگر حکومت کی اس سلسلے میں کوئی واضح منصوبہ بندی کی ہوتی تو خود وزیراعظم مودی پہلے کی طرح تیسرے لاک ڈاؤن کا اعلان عوام کے سامنے آکر کرتے اور انہیں اعتماد میں لیتے کہ ان کی اگلی منصوبہ بندی کیا ہے۔ اب یہ بھی واضح نہیں ہو رہا ہےکہ تیسری لاک ڈاؤن آخری ہوگا یا اس کے بعد بھی ملک کے عوام کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رندیپ سنگھ سرجیوالا نے وزیر اعظم مودی پر تیسرے لاک ڈاون سے متعلق سخت تنقید کی ہے۔
رندیپ سنگھ سرجیوالا نے وزیر اعظم مودی پر تیسرے لاک ڈاون سے متعلق سخت تنقید کی ہے۔


کانگریس ترجمان نےمزید کہا کہ کل جو تیسرا لاک ڈاؤن شروع کیا گیا اس کو محض ایک سرکاری حکم کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔ اس حکم میں کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ ملک کو کورونا کو لےکرکچھ نہ بتایا گیا نہ مشورہ دیا گیا اور نہ اس سے پیدا ہوئے مشکل حالات کی معلومات دی گئی ہے۔ حکومت کے اس رویہ نے ملک کے عوام کے سامنے بے یقینی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔
First published: May 02, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading