اہم خبر: کانگریس ترجمان ایک مہینہ تک ٹی وی مباحثوں میں نہیں ہوں گے شامل

اس سے پہلے سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے ترجمانوں کی فہرست منسوخ کر کے انہیں نیوز چینلوں پر ہونے والے مذاکروں میں جانے سے روک دیا تھا۔

May 30, 2019 10:36 AM IST | Updated on: May 30, 2019 10:38 AM IST
اہم خبر: کانگریس ترجمان ایک مہینہ تک ٹی وی مباحثوں میں نہیں ہوں گے شامل

راہل گاندھی، رندیپ سرجےوالا

انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک  پارٹی اپنے ترجمانوں کو ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں نہیں بھیجے گی۔ یہ اطلاع کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کر دی۔  انہوں نے ٹویٹ کیا - کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک کے لئے ترجمان ٹی وی چینلوں پر نہیں بھیجے جائیں گے۔ تمام میڈیا چینلوں / ایڈیٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کانگریس کے ترجمانوں کو اپنے ٹی وی مباحثوں میں نہ بلائیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ہار ہوئی ہے ، ایسے میں ٹی وی مباحثوں میں جا کر فورا مودی حکومت کی مخالفت کرنا عوام کو پسند نہیں آئے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس قیادت کو لے کر جاری بحران کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Loading...

سماج وادی پارٹی نے بھی لیا ایکشن

اس سے پہلے سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے ترجمانوں کی فہرست منسوخ کر کے انہیں نیوز چینلوں پر ہونے والے مذاکروں میں جانے سے روک دیا تھا۔ وہیں، کرناٹک میں کانگریس کی اتحادی جنتا دل سیکولر نے بھی لوک سبھا الیکشن کے بعد ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں اپنے ترجمانوں کے جانے پر روک لگا دی تھی۔

Loading...