کانگریس کو ناگوار گزرا سچن پائلٹ کا 'انشن'، سخت پیغام دینے کی تیاری میں پارٹی

کانگریس کو ناگوار گزرا سچن پائلٹ کا 'انشن'، سخت پیغام دینے کی تیاری میں پارٹی ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

کانگریس کو ناگوار گزرا سچن پائلٹ کا 'انشن'، سخت پیغام دینے کی تیاری میں پارٹی ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

Congress Sachin Pilot: کانگریس کی جانب سے اسے 'پارٹی مخالف' سرگرمی قرار دینے کے بعد بھی پائلٹ کا 'انشن' نے ریاستی انچارج کو ناگوار گزرا ہے ۔ اس معاملے پر رندھاوا نے بدھ کو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ راجستھان کو پنجاب نہیں بننے دیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Rajasthan | Jaipur
  • Share this:
    جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے خلاف محاذ کھولنے والے سچن پائلٹ کے خلاف کانگریس کارروائی کر سکتی ہے۔ اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے پارٹی کے ریاستی انچارج سکھجیندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ انہوں نے مسئلہ صحیح اٹھایا، لیکن ان کا طریقہ غلط تھا۔ رندھاوا نے کہا کہ ایکشن پہلے لیا جانا چاہئے تھا، جو نہیں ہوا، اب لیا جائے گا۔

    اگر ایسا ہوتا ہے تو سچن پائلٹ راجستھان کی لڑائی میں ہارتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے اسے 'پارٹی مخالف' سرگرمی قرار دینے کے بعد بھی پائلٹ کا 'انشن' نے ریاستی انچارج کو ناگوار گزرا ہے ۔ اس معاملے پر رندھاوا نے بدھ کو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ راجستھان کو پنجاب نہیں بننے دیں گے۔

    راجستھان کانگریس کے انچارج رندھاوا نے کہا کہ وہ سچن پائلٹ کے انشن اور اس کے بعد میڈیا سے ان کی بات چیت کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اگلے قدم کا فیصلہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رندھاوا نے کھڑگے سے ملاقات کی اور انہیں معاملہ کی ابتدائی رپورٹ دے دی ہے، جبکہ رندھاوا ایک مرتبہ پھر جمعرات کو صبح 10.30 بجے کھڑگے سے ملاقات کریں گے، جس میں پائلٹ کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر مہر لگ سکتی ہے ۔ حالانکہ پائلٹ پرینکا گاندھی سے ملنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    غور طلب ہے کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے 11 اپریل کو وسندھرا راجے کی قیادت والی سابقہ ​​حکومت کے دور میں مبینہ بدعنوانی کے معاملات میں کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جے پور میں شہدا کی یادگار پر ایک دن کا انشن کیا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: 'شراب گھوٹالہ میں فائدہ پہنچانے کیلئے رشوت لی گئی': منیش سسودیا کی ضمانت پر ای ڈی کی دلیل


    یہ بھی پڑھئے: اجمیر-دہلی وندے بھارت ٹرین میں بکنگ شروع، چیئر کار کا 1085 اور ایگزیکٹو کا 2075 کرایہ



    وہیں کانگریس نے پائلٹ کے اس اقدام کو 'پارٹی مخالف' قرار دیا تھا۔ پارٹی کے ریاستی انچارج سکھجیندر سنگھ رندھاوا کا ایک بیان پیر کی رات دیر گئے جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق ’’پائلٹ کا انشن پارٹی مفادات کے خلاف ہے اور پارٹی مخالف سرگرمی ہے۔‘‘ اگر اپنی ہی پارٹی کی قیادت والی سرکار کے ساتھ انہیں کوئی مسئلہ ہے تو میڈیا اور عوام کی بجائے پارٹی کے پلیٹ فارم پر بات کی جا سکتی ہے۔ رندھاوا نے کہا کہ پائلٹ نے کبھی ان سے اس طرح کے معاملہ پر بات نہیں کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: