گہلوت حکومت کے خلاف پائلٹ کی ہڑتال پر کانگریس سخت، پارٹی مخالف سرگرمی قرار دیا

گہلوت حکومت کے خلاف پائلٹ کی ہڑتال پر کانگریس سخت، پارٹی مخالف سرگرمی قرار دیا۔ (فائل فوٹو)

گہلوت حکومت کے خلاف پائلٹ کی ہڑتال پر کانگریس سخت، پارٹی مخالف سرگرمی قرار دیا۔ (فائل فوٹو)

رندھاوا نے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں سے پارٹی انچارج ہوں، لیکن پائلٹ نے مجھ سے کبھی اس معاملے پر بات نہیں کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jaipur, India
  • Share this:
    راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کے خلاف سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ کی ہڑتال کو لے کر کانگریس سخت دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کی مخالفت میں سچن پائلٹ کی ایک دن کی ہڑتال پارٹی مخالف سرگرمی مانی جائے گی۔ بتادیں کہ، پائلٹ نے ایک مرتبہ پھر بغاوت کے سر بلند کرتے ہوئے اپنی ہی پارٹیکی گہلوت حکومت کے خلاف 11 اپریل یعنی آج جئے پور کے یادگار ِ شہیداں پر ایک دن کی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس ضمن میں راجستھان کانگریس کے انچارج سوکھجندر سنگھ رندھاوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ہماری پارٹی کی حکومت کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو اسے میڈیا کے سامنے لے جانے کے بجائے پارٹی کے اندر اٹھایا جانا چاہیے ناں کہ عوام کے درمیان. میں پچھلے پانچ مہینوں سے پارٹی انچارج ہوں، لیکن پائلٹ نے مجھ سے کبھی اس معاملے پر بات نہیں کی۔ رندھاوا نے مزید کہا کہ وہ پائلٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اب بھی پرامن طریقے سے بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں، کیونکہ پائلٹ کانگریس پارٹی کا غیر متنازعہ اثاثہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    عام آدمی پارٹی کو ملا قومی پارٹی کا درجہ، الیکشن کمیشن نے دی منظوری، NCP، CPI اور TMC سے چھینا۔۔۔

    سچن پائلٹ نے بی جے پی اقتدار میں ہوئی بدعنوانی کے خلاف کارروائی نہیں ہونے کا مدعا اٹھاکر گہلوت حکومت کے کلاف ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے حمایت یافتہ رہنماؤں اور کارکنوں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بھوک ہڑتال پر آنے کو بھی کہا ہے۔ پائلٹ نے اپنے حامی چنندہ لیڈروں کو مجمع کو جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    دہلی میں 6 سے 7 زندہ دستی بم ملنے سے پھیلی سنسنی، ایک ملزم گرفتار، دہشت گردانہ رابطے کی تفتیش جاری

    جے پور، دوسہ، ٹونک، اجمیر، دھول پور، کرولی، سوئیمادھوپور، جھنجھنو علاقوں کے کئی ایم ایل ایز اور کانگریسی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے انشن میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پائلٹ نے اپنے بہت سے حمایتی لیڈروں سے ایم ایل اے کھلاڑی لال بیروا، وید پرکاش سولنکی، جی آر کھٹانہ، اندرراج گجر، راجندر گدھا، پی آر مینا، اندرا مینا سمیت کئی حامی لیڈروں سے بات چیت کی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: