உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایجنڈہ انڈیا : رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی کانگریس : رندیپ سرجیوالا

    ایجنڈہ انڈیا : رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی کانگریس : رندیپ سرجیوالا

    ایجنڈہ انڈیا : رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی کانگریس : رندیپ سرجیوالا

    کانگریس کے قومی ترجمان سے پوچھا گیا کہ اگر 2019 میں کانگریس کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو کیا وہ رام مندر بنائے گی ، سرجیوالا نے کہا کہ جس بھی پارٹی کی حکومت بنے گی وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی ۔ کانگریس سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی ۔

    • Share this:
      کانگریس لیڈر ردنیپ سرجیوالا اتوار کو نیوز 18 کے پروگرام ایجنڈہ انڈیا میں شامل ہوئے ۔ کانگریس کے قومی ترجمان سے پوچھا گیا کہ اگر 2019 میں کانگریس کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو کیا وہ رام مندر بنائے گی ، سرجیوالا نے جواب میں کہا کہ جس بھی پارٹی کی حکومت بنے گی وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی ۔ کانگریس سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے گی ۔

      پروگرام میں شامل کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے شہادت پر سیاست کیوں ؟ کے سوال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ اس پر سیاست کون کررہا ہے ، فوج کی بہادری کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کون کررہا ہے ۔

      پلوامہ حملہ پر جواب

      اس موقع پر سرجیوالا نے مزید کہا کہ پلوامہ میں ایک کار آکر ہمارے جوانوں پر حملہ کرتی ہے ، تو کیا اس پر سوال نہیں پوچھے جانے چاہئے ، کیا قومی سلامتی اور ایجنسیوں کی ناکامی نہیں ہے۔ یہ سوالات پوچھے جانے چاہئیں کیونکہ یہ سوالات ضروری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کی تصویر لگاکر وزیر زعظم ریلی کرتے ہیں تو کیا یہ سیاست نہیں ہے ۔ ایسی سیاست ہم نہیں وہ کرتے ہیں ۔

      وائناڈ سے راہل کے الیکشن لڑنے پر جواب

      راہل گاندھی سے الیکشن لڑنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امیٹھی کے ساتھ رشتہ سیاسی نہیں ہے ، یہ ذاتی ہے ہم کسی خاص سیٹ کیلئے نہیں ، بلکہ ہر سیٹ پر الیکشن لڑتے ہیں ۔
      First published: