ہوم » نیوز » No Category

راج بھون کا گھیراؤ کرنے پر رکن اسمبلی عارف مسعود سمیت کانگریس کارکنان بھیجے گئے جیل

کانگریس کارکنان سائیکل ریلی لے کر راج بھون جانا چاہتے تھے اور وہیں گورنر کو مہنگائی کے خلاف میمورنڈم پیش کرنا چاہتے تھے، مگر پولیس نے بھوپال للی ٹاکیز چوارہے پر ہی بیریکیڈنگ کرکے روک دیا۔

  • Share this:
راج بھون کا گھیراؤ کرنے پر رکن اسمبلی عارف مسعود سمیت کانگریس کارکنان بھیجے گئے جیل
راج بھون کا گھیراؤ کرنے پر رکن اسمبلی عارف مسعود سمیت کانگریس کارکنان بھیجے گئے جیل

بھوپال: مدھیہ پردیش میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان نے سائکل ریلی نکال کر راج بھون کاگھیراؤ کیا۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان نے پٹرول اور ڈیژل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بھوپال میں ریلی نکالی تھی۔ کانگریس کارکنان سائیکل ریلی لے کر راج بھون جانا چاہتے تھے اور وہیں گورنر کو مہنگائی کے خلاف میمورنڈم پیش کرنا چاہتے تھے، مگر پولیس نے بھوپال للی ٹاکیز چوارہے پر ہی بیریکیڈنگ کرکے روک دیا۔ گورنر ہاؤس جانے کو لے کر پولیس اور کانگریس کارکنان میں بحث ہوئی، جس کے بعد پولیس نے بھوپال کانگریس  رکن اسمبلی عارف مسعود، ایم پی یوتھ کانگریس صدر وکرانت بھوریہ سمیت سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ بعد میں انہیں نجی مچلکے پر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 16 دنوں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں 9 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ یکم جولائی کو راجدھانی بھوپال میں پٹرول کی قیمت جہاں 107 روپئے اور 13 پیسے تھی  وہیں آج پٹرول کی قیمت بڑھ کر 110 روپئے  27 پیسے ہو چکی ہے۔ اسی طرح ڈیژل کی قیمت 100 کا ہندسہ پار کرچکی ہے۔ یوتھ کانگریس کارکنان نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف بھوپال کے تاریخی اقبال میدان سے سائیکل ریلی نکال کر گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر انتظامیہ کے ذریعہ اجازت نہیں دئے جانے پر جگہ منتقل کی گئی اور ریلی کو بھوپال رسول احمد صدیقی چوراہے سے نکالا گیا۔ سائکل ریلی جیسے ہی للی ٹاکیز پہنچی پولیس نے بریکیڈنگ کر کے اسے روک دیا جس کو لے کر یوتھ کانگریس اور پولیس کے بیچ تلخ بحث بھی ہوئی اور انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا۔


پولیس نے بھوپال کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود، ایم پی یوتھ کانگریس صدر وکرانت بھوریہ سمیت سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
پولیس نے بھوپال کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود، ایم پی یوتھ کانگریس صدر وکرانت بھوریہ سمیت سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔


بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ مہنگائی کو ڈائن کہنے والی سرکار، اچھے دن کا وعدہ کرنے والی سرکارنے اس قدر مہنگائی بڑھادی ہے کہ کورونا قہر میں عام انسانوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کے حقوق کے لئے گونگی، بہری سرکار کو جگانے کے لئے سائکل ریلی نکالی گئی تھی، مگر شیوراج سنگھ سرکار اتنی ڈری ہوئی ہے کہ اس نے ہمیں گورنر ہاؤس تک نہیں جانے دیا۔ عوام کے حق کی آواز بلند کرنے پر ہمیں گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے، لیکن ہم اس سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا، جب تک حکومت مہنگائی کو کم نہیں کرتی ہے یا عوام اس کو بدل نہیں دیتے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان نے سائکل ریلی نکال کر راج بھون کاگھیراؤ کیا۔
مدھیہ پردیش میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان نے سائکل ریلی نکال کر راج بھون کاگھیراؤ کیا۔


مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے صدر وکرانٹ بھوریا کہتے ہیں کہ مہنگائی کو ’ڈائن‘ کہنے والی بی جے پی کے لئے اب مہنگائی ’ڈارلنگ‘ ہوگئی ہے۔ مرکز سے لے کر ایم پی تک سرکاری نے لوٹ مچا رکھی ہے۔ پہلے عوام کورونا کے قہر میں مرے اب مہنگائی کا ستم انہیں مار رہا ہے۔ شیوراج سرکار پولیس کو بھیج کر ہماری آواز دبا چاہتی ہے۔ ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ کانگریس کے لوگ کس منہ سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ مہنگائی تو کانگریس ہی کی دین ہے۔ نہرو سے لے کر منموہن سنگھ جتنے لوگ اقتدار پر رہے ہیں ان کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت خستہ حال ہوئی ہے۔ کمل ناتھ حکومت میں بھی پٹرول وڈیژل کی قیمت میں اضافہ کیاگیا تھا۔ کانگریس عوام کو صرف گمراہ کرتی ہے لیکن عوام بیدارہیں سب جانتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 17, 2021 07:23 PM IST