زیادہ بچے پیدا کرنے والوں سے ملک پراسلامی دہشت گردہ کا خطرہ، سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ ویدانتی کا انتہائی متنازعہ بیان

سابق رکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نےکہا 'ایک خاص مذہب کے لوگ ملک کی آبادی کو بڑھائے جارہے ہیں۔ اس سے کئی طرح کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

Oct 09, 2019 06:31 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 06:31 PM IST
زیادہ بچے پیدا کرنے والوں سے ملک پراسلامی دہشت گردہ کا خطرہ، سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ ویدانتی کا انتہائی متنازعہ بیان

اٹاوہ: 'ایک خاص مذہب کےلوگ زیادہ  بچے پیدا کررہے ہیں۔ بچوں کی تعداد میں اضافہ کر کےانہیں دہشت گرد بنایا جارہا ہے۔ پہلے یہ لوگ چارشادیاں کرتے ہیں، پھرانہیں تین طلاق دیتے ہیں۔ اجودھیا کے پاس ٹانڈہ میں ایک مسلم شخص نے 40 شادیاں کی ہیں۔ ان شادیوں سے 100 بچے پیدا کئے۔ اس سے ملک پراسلامی دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے'۔ یہ متنازعہ بیان اٹاوہ کے سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی کا ہے۔ دشہرہ کے موقع پراٹاوہ میں وہ ایک تقریب کو خطاب کررہے تھے۔

تقریب کے دوران بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نےکہا 'ایک خاص مذہب کے لوگ ملک کی آبادی کو بڑھائے جارہے ہیں۔ اس سے کئی طرح کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ 15 اگست کولال قلعہ سے ہمارے وزیراعظم نےکہا تھا کہ ملک میں آبادی بڑھتی جارہی ہے۔ اس پربھی ایک خاص مذہب کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے، اس لئے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہم جلد ہی آبادی کنٹرول کرنے کےلئے قانون لائیں گے۔

Loading...

Loading...