دہلی :اذان پرپابندی کے لیے ایل جی نے جاری کیے احکامات،پولیس کا دعویٰ، سسودیا کی وضاحت
دہلی کی مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ دہلی اسمبلی حلقہ نانگلوئی کے تحت آنے والے مجھے پریم نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔جس میں دہلی پولیس کے اہلکار مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگائے جانے کی بات کر رہے ہیں
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 24, 2020 02:51 PM IST
ملک کورونا وائرس کے خطرے سے لاک ڈاؤن کے ذریعہ سے لڑ رہا ہے۔رمضان المقدس کا مہینہ بھی شروع ہورہا ہے ۔لیکن اس سب کے بیچ راجدھانی دہلی کی مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ دہلی اسمبلی حلقہ نانگلوئی کے تحت آنے والے مجھے پریم نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔جس میں دہلی پولیس کے اہلکار مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگائے جانے کی بات کر رہے ہیں ۔دہلی پولیس کے جوان بتا رہے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعے اذان پر پابندی عائد کی گئی ہےتو وہی باہری دہلی کے علاقے مہیپال پور سے بھی ایسا ہی واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کئی دوسرے علاقوں سے بھی اذان پر پابندی کی خبریں سامنے آئی ہے۔ پولیس کے ذریعے اذان دینے سے منع کیا گیا ہے تو اس پورے معاملے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے پریم نگر اور مہیپال پور میں پیش آنے والے واقعات کی تصدیق کی ہے ۔
Is azaan during #Ramzaan now not allowed in Delhi? These cops say it's order of LG. Hear them. Video from riot affected mustafabad where many lost lives, home and shops. pic.twitter.com/JlIkZ8qRyr
— Saba Naqvi (@_sabanaqvi) April 24, 2020
تو وہیں اس معاملے میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کیا دہلی کے کے لیفٹیننٹ گورنر نےمسجدوں میں اذان پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے ۔میری پولیس کمشنر سے گفتگو ہوئی ہے وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔ میری ایل جی سے درخواست ہے کہ ہم سب مل کر رہنا چاہتے ہیں دہلی کو مزید زخم نہ دیں۔ حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعے کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
क्या LG साहब ने दिल्ली पुलिस को ये ऑर्डर दिया है कि रमज़ान में दिल्ली की मस्जिदों में अज़ान नही होगी, इस मुद्दे पर मेरी दिल्ली पुलिस कमिशनर से बात हुई वो इस मुद्दे को देख रहे हैं , मेरी LG साहब से ये दरखुवास्त है दिल्ली को और घाव न दें, हम सब एक साथ मिलकर रहना चाहते हैं। pic.twitter.com/Y6fL1uqwRY
— Amanatullah Khan AAP (@KhanAmanatullah) April 24, 2020
ڈمیج کنٹرول کی کوشش شروع
تو وہی اس پورے معاملے میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ٹویٹ کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ان کو کمپیٹینٹ اتھارٹیز نے اس پورے معاملے میں ڈمیج کنٹرول کے لئے احکامات صادر کرنے کی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔نوید حامد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ احکامات صادر کر دیے گئے ہیں۔نوید حامد نے نیوز 18 کو بتایا یا کئی علاقوں سے اس طرح کے معاملات سامنے آئے ہیں۔تاہم احکامات صادر کئے جانے کی تصدیق پریم نگر پولیس اسٹیشن سے کر لی گئی ہے ۔اب دہلی پولیس کے جوان اہلکار ان تمام مسجدوں پر دوبارہ جائیں گے اور اپنی غلطی کی اصلاح کریں گے۔
I took the matter of prohibition of Azan in some Delhi colonies last night with highest competent authorities. Got a feed back on WhatsApp around 30mints back that corrective instructions have been given to @DelhiPolice. If any body still find difficultes, kindly inform me. https://t.co/UozAy4ShL5
— Navaid Hamid نوید حامد (@navaidhamid) April 24, 2020
وہیں گزشتہ رات سے ٹویٹر پر ہیش ٹیک اذان ٹرینڈکررہاہے اور اس معاملے پر صارفین ایل جی اور دہلی کے وزیراعلیٰ سے مداخلت کی مانگ کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ پر ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیاہے۔ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ دہلی میں اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔
अजान के लिए कोई पाबंदी नहीं है. लॉकडाउन में मस्जिदों में नमाज़ के लिए इकट्ठा होने या किसी अन्य धार्मिक स्थल पर पूजा आदि के लिए लोगों के इकट्ठा होने पर पूरी तरह पाबंदी है. https://t.co/OxYGiqaIrR
— Manish Sisodia (@msisodia) April 24, 2020
اب دہلی پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کیاگیاہے۔ جس میں مسلمانوں سے گھر میں رہے کر نماز پرھنے کی خواہش کی گئی ہے اور اس اپیل میں کہا گیاہے کہ دہلی میں اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
Important Information. pic.twitter.com/wCXgaWIqoX
— #DilKiPolice Delhi Police (@DelhiPolice) April 24, 2020
تصاویردیکھیں : رمضان المبارک 2020: تراویح سے پہلے مسجد الحرام سمیت خانہ کعبہ کو کیاگیاسینٹایز