ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں سیاسی نعرہ پر تنازعہ، آر ایس ایس نے بی جے پی کے مخصوص نعرے پر جتائی ناراضگی

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے منعقد پروگرام میں وزیراعظم کی موجودگی میں لگے"جے شری رام" کے نعرے پر تنازعہ شروع ہو چکا ہے۔ آر ایس ایس نے "جے شری رام "کے نعرے سے بی جے پی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔

  • Share this:
بنگال میں سیاسی نعرہ پر تنازعہ، آر ایس ایس نے بی جے پی کے مخصوص نعرے پر جتائی ناراضگی
بنگال میں سیاسی نعرہ پر تنازعہ، آر ایس ایس نے بی جے پی کے مخصوص نعرے پر جتائی ناراضگی۔ علامتی تصویر

کولکاتا: نعروں کے ذریعہ دلوں کو جیتنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ملک کی سیاست میں لگنے والا نعرہ ہمیشہ ہی سیاسی جماعتوں و تنظیموں کے لئے اہم رہا ہے۔ انقلابی نعروں نے ملک کے لوگوں میں جوش و ولولہ پیدا کیا وہیں آج بھی سیاسی و سماجی تنظیمیں اپنی اپنی بیداری مہم کے لئے نعروں کا سہارا لیتی ہیں۔ بنگال کی سیاست میں ان دنوں نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے، ہر سیاسی جماعت اپنے خاص نعروں کے ذریعہ لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں ہے۔


بی جے پی نے ’جے شری رام’ کے نعرے کے ساتھ سیاسی مہم کی شروعات کی ہے، لیکن بنگال کی سیاست میں "جے شری رام " کا نعرہ شاید بی جے پی کے لئے مددگار ثابت نہ ہو۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے منعقد پروگرام میں وزیراعظم کی موجودگی میں لگے"جے شری رام" کے نعرے پر تنازعہ شروع ہو چکا ہے۔ آر ایس ایس نے "جے شری رام "کے نعرے سے بی جے پی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔


بی جے پی نے ’جے شری رام’ کے نعرے کے ساتھ سیاسی مہم کی شروعات کی ہے، لیکن بنگال کی سیاست میں "جے شری رام " کا نعرہ شاید بی جے پی کے لئے مددگار ثابت نہ ہو۔
بی جے پی نے ’جے شری رام’ کے نعرے کے ساتھ سیاسی مہم کی شروعات کی ہے، لیکن بنگال کی سیاست میں "جے شری رام " کا نعرہ شاید بی جے پی کے لئے مددگار ثابت نہ ہو۔


آر ایس ایس کے بنگال انچارج جشنو باسو نے نیتاجی کے یوم پیدائش پر منعقدہ پروگرام میں "جے شری رام" کے نعرے سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے تجربہ کار سیاست داں کی طرح اس کی مخالفت کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور "جے ہند" اور "جے بنگلہ" کا نعرہ لگایا۔ بنگال اسمبلی الیکشن میں نعرے اور بیان بازی کی سیاست میں کون کس پر بھاری پڑے گا یہ دیکھنا اہم ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 29, 2021 10:33 PM IST