உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    COP26: پانچ پوائنٹس میں جانئے ماحولیات پر عالمی پلیٹ فارم سے وزیر اعظم مودی نے کیا کیا کہا

    COP26: پانچ پوائنٹس میں جانئے ماحوالیات پر عالمی پلیٹ فارم سے وزیر اعظم مودی نے کیا کہا ۔ تصویر : ANI

    COP26: پانچ پوائنٹس میں جانئے ماحوالیات پر عالمی پلیٹ فارم سے وزیر اعظم مودی نے کیا کہا ۔ تصویر : ANI

    PM Narendra Modi in COP26: وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ ماحولیات سے متعلق پالیسیوں کو اسکول کے نصاب میں بھی شامل کیا جانا چاہئے ، جس سے اگلی نسل بھی اس چیلنج سے بہتر طریقہ سے واقف ہوسکے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو 2021 یونائٹیڈ نیشنس کلائمیٹ چینج کانفرنس یعنی سی او پی 26 میٹنگ کو خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ ماحولیات سے متعلق پالیسیوں کو اسکول کے نصاب میں بھی شامل کیا جانا چاہئے ، جس سے اگلی نسل بھی اس چیلنج سے بہتر طریقہ سے واقف ہوسکے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق پالیسیوں میں اب تک اڈاپٹیشن پر صحیح طریقہ سے زور نہیں دیا گیا ہے ۔

      وزیر اعظم کے خطاب کی اہم باتیں

      وزیر اعظم مودی نے سی او پی 26 کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان سمیت زیادہ ترقی پذیر ممالک کے زراعت کے شعبے کیلئے آب و ہوا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ پینے کے پانی کے ذرائع سے لے کر کفایتی رہائش گاہوں تک ، سبھی کو موسمیاتی تبدیلی کا اثر برداشت کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت ۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے سی او پی 26 میں کہا کہ ہمیں ایڈاپشن کو اپنی اپنی ترقی کی پالیسیوں اور اسکیموں کا اہم حصہ بنانا ہے ۔ ہندوستان میں نل سے جل ، سوچھ بھارت مشن اور اجولا جیسی اسکیموں نے نہ صرف ہمارے شہریوں کو فائدہ پہنچایا ہے ، بلکہ ان کی زندگی کے معیار میں بھی سدھار کیا ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے اگلی نسل کو بھی ماحولیات کے چلینجز سے واقف کرانے کیلئے پالیسیوں کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے ذرائع سے لے کر افورڈیبل ہاوسنگ تک سبھی چیزوں کو ماحولیات کے حساب سے تیار کرنا ہوگا ۔

      اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کا موقف مضبوطی کے ساتھ پیش کیا ۔ حکومت ہند کی اسکیموں کا تذکرہ کرکے انہوں نے عالمی پلیٹ فارم پر بتایا کہ ہندوستان کس طریقہ سے کلائمیٹ چینج سے پیدا ہوئے حالات سے لڑنے کی کوشش کررہا ہے ۔

      وہیں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم ایک بڑھتی ہوئی آفت میں ہیں ۔ میرا ماننا ہے کہ نہ صرف امریکہ کیلئے بلکہ ہم سبھی کیلئے یہ چوٹی کانفرنس ایک ناقابل یقین موقع ہے ، ہم دنیا کی تاریخ کے ایک موڑ پر کھڑے ہیں ۔

       

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: