ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: کورونا متاثر ڈرائیور نے بڑھائی بی جے پی لیڈروں کے لئے پریشانی، کئے گئے کوارنٹائن

بی جے پی مہا نگر صدرکے ڈرائیور اور ان کے بھائی کے بھی کورونا پازیٹیو پائےجانےکے بعد مہا نگرصدر مکیش سنگھل اور اہل خانہ کو بھی کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: کورونا متاثر ڈرائیور نے بڑھائی بی جے پی لیڈروں کے لئے پریشانی، کئے گئے کوارنٹائن
میرٹھ: کورونا متاثر ڈرائیور نے بڑھائی بی جے پی لیڈروں کے لئے پریشانی، کئے گئے کوارنٹائن

میرٹھ: مغربی یو پی میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورکچھ نئے معاملوں کے سامنے آنےکے بعد اب کمیونیٹی ٹرانسمیشن کے خطرے کا خوف بھی محسوس کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بی جے پی کے مہا نگر صدر مکیش سنگھل کے ڈرائیور کے والد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کے بعد رابطے میں آئے دِیگر افراد کا سیمپل ٹیسٹ کےلئے بھیجا گیا تھا، جن میں سے تین افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہو گئی ہے۔


بی جے پی مہا نگر صدرکے ڈرائیور اور ان کے بھائی کے بھی کورونا پازیٹیو پائےجانےکے بعد مہا نگرصدر مکیش سنگھل اور اہل خانہ کو بھی کوارنٹائن کردیا گیا ہے، لیکن ان دونوں میں مکیش سنگھل نےکمیونٹی کچن اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں بھی شرکت کی اورپولیس انتظامیہ کےلوگوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جس کی وجہ سے ان افراد میں بھی انفیکشن کے پھیلنےکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ صحت اب ان سبھی افراد کی کڑی جوڑکرجانکاری حاصل کر رہا ہے۔


بی جے پی کے مہا نگر صدر مکیش سنگھل کے ڈرائیور کے والد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کے بعد کمیونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بی جے پی کے مہا نگر صدر مکیش سنگھل کے ڈرائیور کے والد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کے بعد کمیونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔


گزشتہ روز پیش آئے اس واقعہ کے بعد سےکمیونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ متاثر ڈرائیورکےخاندان کے تینوں مریضوں کو جہاں میڈیکل کےکورونا سینٹر میں بھرتی کیا گیا ہے۔ وہیں ان افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کی نشان دہی کرکے سبھارتی میڈیکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں کوارنٹائن کردیا گیا ہے، لیکن اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد اب پولیس انتظامیہ کےکئی افسران اور مقامی کئی بی جے پی لیڈران بھی جانچ کے دائرے میں آ گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں بی جے پی مہا نگرصدر مکیش سنگھل نے اپنے ڈرائیور کےساتھ کئی سماجی سرگرمیوں میں شرکت کی تھی۔ سی ایم او میرٹھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے رابطے میں آنے والوں کی چین تلاش کی جا رہی ہے تاکہ اس سلسلے کو توڑا جاسکے۔
First published: Apr 23, 2020 12:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading