ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے اس شہر کے پولیس کمشنر ہوئے کورونا مثبت، اسپتال میں داخل

ممبئی سے متصل تھانہ شہر کے پولیس کمشنر ویویک پھنسلکر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں بخار اور نزلہ کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، لیکن اب ان کی حالت اب مستحکم ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر کے اس شہر کے پولیس کمشنر ہوئے کورونا مثبت، اسپتال میں داخل
مہاراشٹر کے اس شہر کے پولیس کمشنر ہوئے کورونا مثبت

ممبئی سے متصل تھانہ شہر پولیس کمشنر ویویک پھنسلکر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں بخار اور نزلہ کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، لیکن اب ان کی حالت اب مستحکم ہے، اس لئے تھانہ پولیس کمشنر نے عوام بالخصوص دوست و احباب و متعلقین سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ عوام کی خدمت  کریں۔ ویویک پھنسلکر نے گزشتہ دو سے تین دنوں سے تھوڑی تکلیف تھی۔ بخار اور سردی کی وجہ سے حالت ٹھیک نہیں تھی، لیکن اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوجاؤں گا۔


واضح رہے کہ تھانہ شہر سب سے زیادہ کرونا متاثر رہا ہے اور ایسے میں تھانہ کمشنر اپنے فرائض کی انجام دہی میں سر گرم عمل رہے ہیں انہوں نے نہ صرف یہ کہ عوام کے درمیان پہنچ کر کرونا ہاٹ اسپاٹ کا دورہ کیا بلکہ کورونا متاثرین پولیس افسران اور اہلکاروں کی بھی دادرسی اور امداد کی ہے۔ ویویک پھنسلکر نے کورونا وائرس کے دوران پولیس اہلکاروں اور افسران کے متاثر ہونے کی اطلاعات مقامی سنیئر افسران کو نہ صرف جمع کرنے کی ہدایت دی تھی بلکہ ان افسران اور اہلکاروں کی طبیعت سے متعلق خبر گیری کا بھی نظام قائم کیا تھا۔


ممبئی سے متصل تھانہ شہر پولیس کمشنر ویویک پھنسلکر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں بخار اور نزلہ کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ممبئی سے متصل تھانہ شہر پولیس کمشنر ویویک پھنسلکر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں بخار اور نزلہ کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


انہوں نے بذات خود ایک پولیس افسر کے گھر جاکر عیادت کی۔ گزشتہ 72 دنوں سے یہ افسر کورونا وائرس سے لڑ رہا تھا اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ تھانہ پولیس کمشنر کی امداد اوراسپتال انتظامیہ سے رابطہ میں رہ کر اس کی صحتمند سے متعلق گفتگو اور غور و خوص سے آج یہ افسر اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔ مذکورہ بالا افسر نے جب پولیس کمشنر سے اظہار تشکر کیلئے وقت طلب کیا تو پولیس کمشنر ان کے گھر ہی پہنچ گئے اور کہا کہ آپ اپنی طبیعت کا خیال رکھیں، میں آپ کے گھر حاضر ہوتا ہوں۔ ویویک پھنسلکر ایک ایسے پولیس کمشنر ہیں، جو اپنے عملہ اور ماتحتوں کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ تھانہ کمشنریٹ میں جن افسران اور اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ان سب کے اعدادوشمار کے ساتھ ان کی ادویات سے متعلق تفصیلات بھی پولیس کمشنر بذات خود ہی دیکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ تھانہ کمشنریٹ میں ویویک پھنسلکر کے کورونا متاثر ہونے سے مایوسی ہے، لیکن پولیس والوں نے اس پر راحت کا اظہار کیا کہ وویک پھنسلکرکی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 07, 2020 09:12 PM IST